میں قومی عدالت براے حقوق پناہ میں اپیل کرنا چاہتا/چاہتی ہوں

–   جیسے ہی آپ کو آوفپرے سے کیس مستردی کا خط ملے آپ فورن اسکے خلاف اپیل کی کروائی کی پہل کریں- اسکے لئے سب سے پہلے ، ‘ایڈ جری ڈ یکشنل’ یعنی ایک وکیل حاصل کر نے کیلئے سرکاری مدد کی درخواست کریں – ہماری مشورہ ہے کہ آپ کسی تنظم جو اس معملے میں مہارت رکھتے ہیں ان کی مدد لیں – بلا تاخیر ‘ دومازل  – پیرس اور اسکے سبرب والے علاقے میں – یا سیماد – پورے فرانس میں – کے  دفتر سے رابطہ کریں-

 پورے فرانس میں  ‘ سیماد ‘ ریفوجی ہیلپ سنٹر کا پتہ 
 ال  -د -فرانس کے علاقے  میں  ‘ دومازل ‘ ریفوجی ہیلپ سنٹر کا پتہ 

 

اپڈیٹ جنوری ٢٠١٩

سی-ان ڈی-اے {CNDA } کا مطلب ہے ‘ قومی عدالت براے حقوق پناہ’ – اس عدالت میں ‘ افپرے کے ذرے آپ کے کیس کی مستردی کے فیصلے کے خلاف کی گئی ‘اپیل’ پر غور کیا جاتا ہے- اپ کے ذرے دی گئی پناہ طلب کرنے کے سبھی وجوہات اور اوفپرے دے ذرے کیس مستردی کی ساری  وجوہات پر غور کرنے کے بعد فیصلہ لیتا ہے کہ آیا آپ کو فرانس میں پناہ دی جائے یا نہیں- اگر یہ عدالت آپ کی اپیل مسترد کر دیتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی پناہ کی درخواست قطی مسترد ہو گئی –  

 
 
سی -ان-ڈی -اے {CNDA } ، یعنی قومی عدالت براے  حقوق پناہ’  ایک خاص عدالت ہے جہاں اوفپرے کے فیصلے کے  خلاف اپیل کی جا سکتی ہہے 
جب آوفپرا آپ کی پناہ  کی درخواست مسترد کردے اور آپ کو لگے کہ  افپرے نے  آپ کی درخواست نہ منظور کرنے کی جو وجوہات دیے ہیں وہ غیر مناسب ہیں  اور آپ کوپھر بھی  خدشہ ہے کہ ملک واپس جانے سے  آپ کو شدید نکسان پہنچ سکتا ہے تو آپ اس عدالت میں اپیل کر سکتے ہیں-
 
 قومی عدالت براے  حقوق پناہ’  نئے  سرے سے آپ کے کیس پر نظر شانی کریگا اور  ان ساری دلیلوں اور شہادتی دستاویزوں  جو آپ عدالت کو پیش کرینگے ، کے مدد نظر پھر سے فیصلہ لگا –
 
یہ نہایت ضروری ہے کہ اس  اپیل میں  ملک واپس جانے میں آپ کو جو خوف لاحق ہے  اسکی  واجب دلیلیں کورٹ کو پیش کریں نیز یہ بھی بتایں کہ آپ کو کیوں لگتا ہے کہ اوفپرے نے جو وجوہات آپ کے کیس  کو مسترد کرنے کے لئے دی  ہیں وہ حقیقت پر مبنی نہیں ہیں –
اپیل لکھنے کے لئے کسی ایسی تنظیم جو پناہ گزینوں کی دفاع کرتے ہیں یا کسی وکیل کی مدد ضرور لیں –
آپ کی اپیل لازمن ، کیس کی مستردی کے افپرے  کا خط ‘پوسٹ آفس ‘ سے حاصل کرنے کے ایک ماہ کے اندر ‘ CNDA ، یعنی قومی عدالت براے  حقوق پناہ’ میں پہنچ جانی چاہیے – اگر آپ پوسٹ آفس سے خط نہ حاصل کر پاۓ  تو ، جس دن  ڈاکیہ خط حاصل کرنے کا پرچہ چھوڑ گیا تھا اس تاریخ سے ایک ماہ کے اندر اپیل بھجوانی ہوگی-
یاد رکھیں – اگر آپ اپنی اپیل لکھنے اور کورٹ میں آپ کی دفاع کرنے کیلئے وکیل کی درخواست کرنا چاہتے ہیں تو یہ درخواست آپ کو ، کیس کی مستردی کے افپرے  کا خط ‘پوسٹ آفس ‘ سے حاصل کرنے کے 15 پندرہ دنوں کے  اندر لازمن ‘ CNDA کو بھجوانا ہوگا –

اپیل کے سلسلے میں کچھ دے حد اہم معلومات – 

اپنی اپیل ‘ فرانسیسی زبان میں’ ایک خط کی شکل میں ‘ قومی عدالت براے حقوق پناہ ‘ کے  صدرکے نام لکھیں- اس کے ساتھ جو بھی ڈاکومینٹس آپ کے پاس ہوں اسے بھجوایں-  
آپ کی اپیل میں مندرجہ ذیل عوامل کا ہونا ضروری ہے –
– آپ کا نام، تاریخ پیدائش ، جائے پیدائش ، قومیت  اوراپ کا  پتہ
– ” اوفپرے کے ذریہ دیے گیے ‘کیس مستردی’ کی وجوہات کے خلاف خاص ‘دفاعی بحس ‘ پیش کریں  اور  پھر سے  ان وجوہات پر زور دیں  جس کی وجہ سے  واقعی آپ کو ملک واپس جانے سے شدید نکسان پہنچ سکتا ہے –
– اپ کی اپیل ،  اوفپرے سے  کیس مستردی کا خط پانے کے ایک ماہ کے اندر  ‘ قومی عدالت ‘ میں پہنچ جانی چاہیے –
– اپیل  لکھنے کے لئے اپ ضرور کسی وکیل  یا ایسی تنظم جو اس سلسلے میں مدد کرتے ہیں کی مدد لیں-
– اپ چاہیں تو ‘ وکیل ‘ حاصل کرنے کے لئے ‘ قومی عدالت’ سے مدد مانگ سکتے ہیں-

آپ  اپیل لکھنے میں مدد اور کورٹ میں آپ کی دفاع کرنے کے لئے وکیل حاصل کر سکتے ہیں – اسے  ‘لیگل ایڈ ‘ یا  ‘ ایڈ جریدکشنل ‘ کہتے ہیں ‘ .

یاد رکھیں – اگر آپ اپیل کرنے سے پہلے ‘ لیگل ایڈ ‘ حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ وکیل کی مدد سے اپیل کریں تو  آپ کو لازمن ‘لیگل ایڈ’ کی درخواست آپ کے  کیس کی مستردی کے افپرے  کا خط [‘پوسٹ آفس ‘ سے] حاصل کرنے کے 15 پندرہ دنوں کے  اندر ‘ CNDA کو بھجوانا ہوگا –

اگر آپ  ‘لیگل ایڈ’ کی درخواست 15 دنوں کے اندر نہیں بھجوا پاۓ ، تو آپ کو وکیل نہی دیا جاےگا –

بہت اہم :  وکیل کی درخواست کرنے کی آخری تاریخ بہت مختصر ہے : آپ کو اوفپرا  کے فیصلے کی اطلاع کا خط ملنے کے  پندرہ دن میں قانونی امداد[وکیل حاصل کرنے ] کی درخواست کرنی ہوگی – یہ واضح رہے کہ ‘ CNDA میں اپیل کی مدت صرف ایک ماہ کی ہوگی –

وکیل کی درخواست کی مدت اور اوفپرے کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کی مدت کیسے تے کی جاتی ہے اسے  سمجھنا بہت ضروری ہے :

اگر آپ نے  اوفپرے کے فیصلہ ملنے کے 15 دنوں کے اندر وکیل کی درخواست کی ہے : مثال کے طور پر آپ کو اوفپرے کا فیصلہ ١ جنوری کو ملا –اپ نے 10 جنوری کو وکیل کی درخواست بھجوائی – اوفپرے کو آپ کی درخواست ١٢ جنوری کو ملی – تو آپ کے پاس cnda میں اپیل کرنے کے لئے صرف  ١٩  [٣١-١٢=١٩ ] دن رہ جاینگے – یعنی جس دن آپ کو وکیل فراہمی کا خط ملیگا اس دن سے ١٩ دنوں کے اندر اپیل کرنی ہوگی –

اگر اسے سمجھنے میں آپ کو کوئی پریشانی ہو تو ہم سے رابطہ کریں  

 اپیل ، قومی عدالت کے صدر کے نام ‘ فرانسیسی زبان ‘ میں لکھکر ‘ رجسٹری ڈاک ‘ کے ذریہ ‘قومی عدالت ‘ کو بھجوایں یا بخود عدالت جاکر جمع کروایں-

جیسے ہی قومی عدالت کو آپ کی اپیل حاصل ہوگی وہ آپ کو آپکی اپیل کے اندراج کا

 ایک خط بھجواے گا – اس خط سے اپ اپنے ‘پناہ گزینوں   کا  پرمٹ ‘ رینو کروا سکتے ہیں-

  ‘لیگل ایڈ ‘ یا  ‘ ایڈ جریدکشنل کی درخواست  کے لئے  آپ کسی  ‘تنظیم ‘ کی مدد لے سکتے ہیں – 

تنظیم کا پتہ –

یا   خود ہی  فارم پر  کرکے  اس پتے پر بھجوایں یا ‘ قومی عدالت کے    ‘ ایڈ جریدکشنل’   کے ڈیسک پر جمع کروایں –

  ‘لیگل ایڈ ‘ کے فارم کے لئے یھاں کلک کریں( Formulaire )

درخواست بھجوانے کا پتہ – CNDA- 35 rue Cuvier – 93558 Montreuil Cedex

اہم –  اگر آپ نے   ‘ افپرے سے کس مستردی کا  خط ‘ حاصل کرنے کے  15  دنوں کے اندر-اندر   ‘لیگل ایڈ ‘ حاصل کرنے کی درخواست    کر دی ہے تو   ‘ کیس  مستردی کے ایک ماہ  کے اندر  اپیل کرنے کے ‘وقت کی حد’  معطل ہو جائے گی –

یعنی جس دن  آپ کو’ ‘لیگل ایڈ ‘  کے دفتر سے وکیل  کے نام کا خط حاصل ہوگا ، اس دن سے آپ کو  ‘قومی عدالت  کو اپیل بھجوانے کے لئے مزید ایک ماہ کا وقت  دیا جاےگا-
اپیل لکھنے اور عدالت میں  پیشگی کی تیاری کرنے کے لئے آپ فورن  اپنے وکیل سے رابطہ کریں –
Notification décision AJ CNDA-page-001

اگر وکیل سے رابطہ کرنے  میں کوئی مشکل  آ یے  تو ان تنظیموں سے مدد لیں –

پرایویٹ وکیل کرنا –

 اگر آپ چاہیں تو ‘ عدالت ‘ میں اپیل  اور کیس کی حمایت  کرنے کے لئے کسی ‘پرائیویٹ  وکیل ‘ کی مدد لے سکتے ہیں –    پرائیویٹ  وکیل سے رابطہ  کرنا اور اس کی فیس ادا  کرنے کی زممیداری آپ کی ہوگی –   آپ کا وکیل آپ کی  اپیل لکھنے اور عدالت میں پیشگی کے دن آپ کی کیس  کی حمایت کی زممیداری  لے گا –

یاد رہے – پرائیویٹ وکیل کرنے کی صورت  میں اپیل کرنے کی مدّت   ‘ اوفپرے ‘سے کیس مستردی کا خط حاصل کرنے کی تاریخ سے “ایک ماہ ” ہوگا-

اگر وکیل سے رابطہ کرنے  میں کوئی مشکل  آ یے  تو ان تنظیموں سے مدد لیں –    

بغیر وکیل کے اپیل کرنا اور عدالت میں پیش ہونا –

حالانکہ کیس کی سنوائی کے لئے ‘قومی عدالت’ میں  وکیل کی موجودگی لازمن شرت نہیں ہے ، پھر بھی ہماری راۓ   ہے کہ آپ وکیل کی مدد ضرور لیں – اگر آپ وکیل نہیں کرتے تو آپ کو اکیلے ہی’عدالت’میں  اپنے کیس کی حمایت کرنی ہوگی جو کہ بعض دفع  کافی پیچیدہ ہو سکتا  ہے 

 سنوائی – قومی عدالت میں آپکی اپیل پر عام سنوائی کے لئے آپ کو کورٹ میں بلایا جاےگا- یہ ایک بہت اہم مرحلہ ہے – اس کے دوران عدالت کے جج آپ کے کس مسترد کرنے کے اوفپرے کی دلیل سننے کے بعد  آپ سے آپکے کیس کے مطلق  سوالات کرینگے – آخر میں آپ کے وکیل جج کے سامنے ان سا ری دلیلوں کو پیش کرینگے جس وجہ سے آپ کو فرانس میں پناہ دی جانی چاہیے- چونکہ یہ ایک عام سنوائی ہے لہٰذا اگر آپ چاہیں تو اپنے ساتھ کسی دوست یا رشتےدار کو لے جا سکتے ہیں-

عدالت میں  ا پیل کی سنوایی اور  پیشگی

اپیل کرنے کے عدالت سے آپ کی  اپیل اندراج کا خط ملیگا اور کچھ ہفتوں کے اندر  ‘ عدالت’ میں آپ کے  کیس کی سنوایی کی تاریخ کا خط  بھجوایا جاےگا – سنوائی کے دن آپ کا وکیل  عدالت  میں موجود ہوگا – عدالت کی طرف سے آپ کے لئے ایک ترجمان بلایا جاےگا  جسکی مدد سے  آپ جج کے سوالات کا جواب دینگے –

سنوایی کے تین ہفتے کے بعد عدالت اپنا فیصلہ خط کے ذریہ آپ کے پتے پر بھجواےگا  اس کے علاوہ   فیصلے کی نوٹس  ‘  عدالت ‘ کے’  ریشپشن  ہا ل  ‘ میں لگایا جاےگا-

فیصلہ- عدالت آپ کو ریفوجی  قرار دینے یا عارضی پناہ دینے کا فیصلہ لے سکتا ہے –  اس صورت میں آپ  پرفیکچر سے ” ریسیڈنٹ کارڈ ” حاصل کرینگے –

عدالت  آپ کی اپیل مسترد کرنے کا فیصلہ لے سکتا ہے – اس صورت میں ‘ پرفیکچر’ آپ کو ایک خط  کے ذریہ  ” فرانس چھوڑکر  اپنے ملک واپس چلے جانے کا  حکم  (OQTF ) بھجواےگا-

ضروری- اگر آپ سمجھتے ہیں کہ  ” فرانس  نہ چھوڑنے  اور ملک واپس نہ جانے ” کے  خاص جواز  آپ کے پاس ہیں  تو آپ ‘ فرانس چھوڑنے کے اس حکم کے خلاف  ‘ عدالت’ (Tribunal)  میں اپیل کر سکتے ہیں –

اگر آپ چاہیں تو  ان تنظیموں کی مدد لے سکتے ہیں –

 

 
 
 
 
 
 
CNDA میں کس کی سنوائیAccord Protection Subsidiare CNDA-page-001

 

 
 
 
کا فیصلہ  CNDA
فیصلہ- عدالت آپ کو ریفوجی  قرار دینے یا عارضی پناہ دینے کا فیصلہ لے سکتا ہے –  اس صورت میں آپ  پرفیکچر سے ” ریسیڈنٹ کارڈ ” حاصل کرینگے –
عدالت  آپ کی اپیل مسترد کرنے کا فیصلہ لے سکتا ہے – اس صورت میں ‘ پرفیکچر’ آپ کو ایک خط  کے ذریہ  ” فرانس چھوڑکر  اپنے ملک واپس چلے جانے کا  حکم  (oqtf ) بھجواےگا-
ضروری- اگر آپ سمجھتے ہیں کہ  ” فرانس  نہ چھوڑنے  اور ملک واپس نہ جانے ” کے  خاص جواز  آپ کے پاس ہیں  تو آپ ‘ فرانس چھوڑنے کے اس حکم کے خلاف  ‘ عدالت’ [tribunal] میں اپیل کر سکتے ہیں –

اگر آپ چاہیں تو  ان تنظیموں کی مدد لے سکتے ہیں –

اس فیصلے کو سمجھنے کے لئے مندرجہ ذیل  تصویروں میں سے جو تصویر آپ کے فیصلے جیسا ہے اس پر کلک کریں -[فیصلہ آخری صفحے پر دیکھین]

Accord statut Refugié CNDA-page-004
اگر آپ کے خط میں لکھا ہے کہ “La qualité de réfugié est reconnue à … “, اپ کو ‘ریفوجی’ کی حیثیت دی گئی ہے تو- ریفجیوں کے بارے میں  معلومات والے شیکشن دیکھیں –
 “ریفجیوں کے مطلق مزید جانکاری “.

 

 

 

 

Accord Protection Subsidiare CNDA-page-005

 
 اگر آپ کے خط میں لکھا ہے کہ … Le bénéfice de la protection subsidiaire est accordé à  
 … “,  تو اپ کو عارضی پناہ  دی گئی ہے تو- اس  کے بارے میں   مزید معلومات کے لئے “عارضی پناہ حاصل کرنے والوں کے لئے مزید جانکاری “.
  والے شیکشن دیکھیں –
 

 

 

 

 

rejet recours CNDA-page-003

 اگر آپ کے خط میں لکھا ہے کہ ” “Le recours de … est rejeté”
تو اپ کی پناہ کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے – مزید معلومات کے لئے
  والے شیکشن دیکھیں -” “کیس مستردی کے بعد کیا کریں “

 . 

.