دوم ازل کے بارے میں

سن ١٩٩٩ میں  چار بڑے “انسانی حقوق کی  تنظم” {لا سماد، سکور کتھولیک ، میسیوں پاپولر  اور انتھریڈ }  ایک جٹ ہوکر  ایک نئی تنظم “دوم ازل” کی تخلیق کی-  اس تنظم کا ابتدائی مشن ‘ ال-د-فرانس کے علاقے میں ‘ پناہ گزینوں کو ‘ ان کے درخواست کے کام کے لئے ایک ڈاک کا پتہ مہیا کروانا اور  پناہ کی کروائی میں پناہ گزینوں کی  مدد کرنا تھا –  اس دور میں خط و کتابت کے لئے ایک پتہ حاصل  کرنا پناہ گزینوں کے لئے بہت ہی اہم تھا کیونکہ اس کے بنا پناہ کی درخواست کرنا اور پناہ  گزیں کی حقوق طلب کرنا ناممکن تھا-  یہ پتہ اور ہر طرح کی مدد  پناہ گزینوں کو ‘ دوم ازل’ مفت میں مہیا کرتا رہاہے-

200 سے زیادہ وولنتیرس اس تنظیم کے 11 دومسلیشن سینٹروں اور دو سماجی حقوق کے خاص سینٹروں میں پناہ  گزینوں کی مدد کرتے ہیں-  اس تنظیم کے ” کوآرڈینیشن” کی زممیداری تین ملا زموں پر  ہے – یہ تینوں ملا زم پناہ کی پروسیجر ، پناہ گزینوں کی سماجی حقوق اور کمیونیکیشن نیز پناہ گزینوں کی زبان میں انھیں ضروری ملامت دینے کے کا م میں مہارت رکھتے ہیں-

دوم ازل کے سینٹروں میں  10000 سے بھی زیادہ پناہ گزیں باقائدگی  سے مدد حاصل کرتے ہیں-

اس کے علاوہ دوم ازل ایسوسی ایشن  فرانس میں سیاسی پناہ کے حق کی دفع کرتا ہے – اسکے لئے دیگر انجمنوں کے ساتھ مل کر پناہ گزینوں کی بہتری کے لئے انتظامیہ پر دباؤ ڈالنا اور ان کی ناقابلیت کو اجاگر کرنے کا مہم چلانا ہے –

دوم ازل کے خاص اخراجات ان تین ملا زموں کی تنخواہ ہے اسکے علاوہ دگر ریسپشن سینٹروں کے کراے اور ضروریات کے سامان  وغیرہ کے اخراجات اہم ہیں – ان سارے اخراجات کی ادایگی کچھ خاص تنظیموں جیسے ‘ سکور کتھولیک ، امایوس فرانس، فاونڈیشن اببے پیر  وغیرہ کی مدد سے کی جاتی ہے- اس کے علاوہ کچھ سرکاری  اداروں جیسے ، میری د پیرس ، ریجنل کاؤنسل اوف ال-د-فرانس سے بھی مالی مدد حاصل کرتا ہے-

دومازل کے بارے میں مزید جاننے کے لئے  اس کے ویب سائٹ کو دیکھیں- www.domasile.org