میں پناہ گزینوں کے رجسٹریشن کا واحد دفتر (گیچھے یونیک ) سے ہو آیا /آئی ہوں –

پرفیکچر کے ڈیسک پر آپ کی انگلیوں  کے نشان  کا مطالعہ کرنے کے بعد   آپ کو   “عام ضابطے ، فوری ضابطے  یا ڈبلن ضابطے” والی    اتسٹشن    (ADDA)فراہم کی گئی ہے-

آپ کے لئے  ضروری ہے کہ  ان تینوں ضابطوں میں کیا فرق ہے  اسے اچھی طرح سمجھیں –  کیونکہ  ان تینوں ضابطوں کے تحت  پناہ کی در خواست پر مختلف   طریقوں سے غور کیا جاےگا – 

———–

اپڈیٹ جنوری ٢٠١٩

اپنے  پناہ گزیں کے پرمٹ  (ADDA ) پر  دیکھیں – اس پر لکھا ہوگا  کہ آپ کے کیس  پر کس ضابطے کے تحت غور کیا جاےگا –

یہاں  پناہ  گزینوں  کے پرمٹ کے تین  تصویریں دی  گئی ہیں – ان سے اپنی پرمٹ ملا کر دیکھیں-

 “مجھے عام ضابطے والا پرمٹ ملا ہے “ یا  “مجھے فوری ضابطے والا پرمٹ ملا ہے “ یا  “مجھے ڈبلن ضابطے والا پرمٹ ملا ہے “. 

ضروری :  جیسے ہی آپ کو  یہ  پرمٹ  حاصل ہوگا  آپ آپکے کے سماجی حقوق  حاصل کرنے  کے حقدار ہو نگے – یہ حقوق ہیں= صحت کا بما ، رہائش ، مالی مدد ، بنک کا اکاونٹ  وغیرہ

ADDA-PN

  پناہ گزینوں  کے رجسٹریشن  کا واحد دفتر  (گیچھے یونیک  ) سےآپ کو  عام ضابطے والا پناہ گزینوں   کا  پرمٹ اور پناہ کی درخوات کا ایک فارم (اوفپرا فارم )   دیا گیا ہے –  یہ پرمٹ  ایک مہینے کا ہوتا ہے  لیکن پناہ کی درخواست بھجوانے کی مددت  صرف  ٢١ دنوں کی ہوگی  ( افپرے  کے فارم پر  یہ مددت لکھا ہوتا ہے )-

مندرجہ ذیل نقطوں پر خاص  توجه دیں –

افپرے کا فائل لازمن فرانسیسی زبان میں پر کریں – اسکے لئے کسی مرکز کی مدد ضرور لیں –

فارم پر اپنا دستخت ضرور کریں –

اس پر اپنی ٢ تصویریں چپکا یں –

اپنی –پناہ گزیں  کی پرمٹ کی ایک فوٹوکاپی اور اپنی آئڈنٹٹی ٹی   کارڈ کے علاوہ  اگر کوئی اور دستاویز دینا چاہتے ہیں تو ساتھ لگیں-

21 دن کے اندر اندر اوفپرے کے پاس اپنی درخواست درج کرائیں۔ اس کے لئے آپ بہ رسیدی  رجسٹری ڈاک  کے ذریعے اپنا فائل بھیج سکتے\سکتی ہیں یا خود اوفپرا کے آفس آکر اسے بدست دے سکتے\سکتی ہیں۔  اگر آپ کا فائل مکمل ہے تو اوفپرا آپ کو اندراج کا خط بھیجے گا  نہیں تو وہ اندراج کے انکار کے خط کے ساتھ آپ کو فائل واپس بھیجےگا-

انتباہ – آپ کو اپنا فیصلہ یا دیگر معلومات فراہم کرنے کے لئے ممکن ہے کہ OFPRA آپ سے SMS ، ٹیلیفون یا اپنے ویب سائٹ کے ذرے رابطہ کرے-

اوفپرا کے رجسٹریشن لیٹر اور رہائش کا اطلاع نامہ لے کر آپ پرفیکچر جائیں جہاں پر آپ کو پناہ کی درخواست کا نو ماہ کا تصدیق نامہ(ریسیپیسے) دیا   جائے گا جسے  آپ قطعی فیصلے کے آنے تک جدید (رنیو) کرواتے رہینگے\رہینگی۔

اس دوران آپ کو  مختلف سہولتیں فراہم کی جاینگی ( سماجی حقوق   ، جیسے صحت بما ، رہائش، مالی مدد وغیرہ)

 

ADDA-PA

  پناہ گزینوں  کے رجسٹریشن  کا واحد دفتر  (گیچھے یونیک  ) سےآپ کو  فوری ضابطے والا پناہ گزینوں   کا  پرمٹ اور پناہ کی درخوات کا ایک فارم (اوفپرا فارم )   دیا گیا ہے –  یہ پرمٹ  ایک مہینے کا ہوتا ہے  لیکن پناہ کی درخواست بھجوانے کی مددت  صرف  ٢١ دنوں کی ہوگی  ( افپرے  کے فارم پر  یہ مد ت لکھا ہوتا ہے )-

آپ کے پناہ  کی درخواست پر فوری ضابطے کے تحت غور کرنے کے پرفیکچر کے فیصلے کے پیچھے مندرجہ ذیل میں سے کوئی  ایک وجہ ہو سکتی ہے-

الف-  یا تو آپ نے  انگلیوں کا نشان دینے سے انکار کیا ہو  یا آپ کی انگلیوں کے نشان واضح نہیں تھیں –

ب-   اگر آپ  ایک ناکام  پناہ گزیں ہیں اور  آپ –ری اپیل   -کر رہ ہیں –

پ-  اگر آپ نے اپنی ای -ڈی   چھپانے  کی کوشس کی یا  جس راستے سے فرانس اے اسکی غلط بیانی  دی –

ت-   اگر آپ کو پہلے سے فرانس  چھوڑ  کر چلے جانے کا حکم(oqtf)  مل چکا ہے –

ٹ-   اگر فرانس آنے کے 90 دنوں [3 مہینے ] کے بعد آپ پناہ کی درخواست  کر رہی ہیں –

چ–     اگر آپ مدرجہ  ذیل    ملک کے باسندہ  ہیں  ( ان ملکوں کو  حفاظت کرنےو  الے ملکوں میں شمار کیا جاتا ہے )

ألبانيا ارمينيا، بنیں ،, بوسنیا-  ہرزیگووینا  ، کیپ  ورڈی, گھانا, جورجیا, ہندوستان,کوسوبھو  , مسیدونیا, موریسس, مولداویا,   منگولیا  ,  مونٹے نیگرو ، سینیگال , سربیا ,یا یوروپین یونین کا کوئی ایک ملک

فوری ضابطے ، جیسا کہ اس کے نام سے پتہ چلتا ہے،  کے  تحت  کس کا فیصلہ  بہت ہی کم وقت میں  دیا جاتا ہے – واضح رہے  کہ   فوری   ضابطے   والی درخواستوں کی کامیابی کے امکان نہایت قلیل  ہوتی ہے –

 افپرے کر فائل مطلق مندرجہ ذیل نقطوں پر خاص  توجه دیں –

افپرے کا فائل لازمن فرانسیسی زبان میں پر کریں – اسکے لئے کسی مرکز کی مدد ضرور لیں –

فارم پر اپنا دستخت ضرور کریں –

اس پر اپنی ٢ تصویریں چپکا یں –

اپنی –پناہ گزیں  کی پرمٹ کی ایک فوٹوکاپی اور اپنی  ا یی –ڈی  کارڈ کے علاوہ  اگر کوئی اور دستاویز دینا چاہتے ہیں تو ساتھ لگیں-

21 دن کے اندر اندر اوفپرے کے پاس اپنی درخواست درج کرائیں۔ اس کے لئے آپ بہ رسیدی  رجسٹری ڈاک  کے ذریعے اپنا فائل بھیج سکتے\سکتی ہیں یا خود اوفپرا کے آفس آکر اسے بدست دے سکتے\سکتی ہیں۔  اگر آپ کی  فائل مکمل ہے تو اوفپرا آپ کو اندراج کا خط بھیجےگا  نہیں تو وہ اندراج کے انکار کے خط کے ساتھ آپ کو فائل واپس بھیجےگا ۔

انتباہ – آپ کو اپنا فیصلہ یا دیگر معلومات فراہم کرنے کے لئے ممکن ہے کہ OFPRA آپ سے SMS ، ٹیلیفون یا اپنے ویب سائٹ کے ذرے رابطہ کرے

اوفپرا کے رجسٹریشن لیٹر اور رہائش کا اطلاع نامہ لے کر آپ پرفیکچر جائیں جہاں پر آپ کو پناہ کی درخواست کا نو ماہ کا تصدیق نامہ(ریسیپیسے) دیا   جائے گا جسے  آپ قطعی فیصلے کے آنے تک جدید (رنیو) کرواتے رہینگے\رہینگی۔

اس دوران آپ کو  مختلف سہولتیں فراہم کی جاینگی ( سماجی حقوق : جیسے صحت بما ، رہائش، مالی مدد وغیرہ)

مجھے لگتا ہے کہ میری درخواست کی جانچ –عام ضابطے – کے تحت ہونی چاہیے – اسکے لئے کیونکر درخواست کریں

اگر  پرفیکچر نے آپ کے کیس   کو  ‘فوری  ضابطے ‘ کے مدے نظر   مطالعہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے  اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ پرفیکچر کا یہ فیصلہ حقیقت پر مبنی نہیں ہے  تو  آپ    افپرے   کو  بتایں کہ  کیوں  اپ  کو لگتا ہے کہ آپ کے  کیس  کا  مطالعہ  ‘ عام ضابطے ‘ کے مدے  نظر  ہونی چاہیے –  { اسکی اتلا  آپ اوفپرے کو یا تو    اپنے کیس  کے ساتھ لکھ کر  دیں  یا   اوفپرے کے انٹرویو  کے دوران  اس کے بارے میں   بتایں}- اگر اوفپرا  نے  آپ کے اس اپیل پر غور نہیں کیا یا   آپ کی اس اپیل کو خارج کردیا  تو  ‘  اسکے بارے میں آپ  ‘  قومی عدالت ‘ میں اپیل  کے دوران   ضرور  بتایں-

ADDA-Procedure-Dublin

پناہ گزینوں  کے رجسٹریشن  کے واحد دفتر  (گیچھے یونیک  ) سےآپ کو  ‘ ڈبلن  ضابطے’ والا پناہ گزینوں   کا  پرمٹ دیا گیا ہے – اس کی  وجہ ہے کہ آ پ پہلے کسی   یوروپین  ملک میں ‘چیک ‘ ہویے  تھے  اور پرفیکچر کو اس ملک میں لئے گے آپ کی  ‘انگلیوں کے نشان ‘       یا  وہاں آپ کی موجودگی کے دوسرے سراغ ملے ہیں- اس صورت  میں  پرفیکچر  آپ کو فرانس میں  ‘ پناہ  کی درخواست ‘ کی اجازت  نہیں دیگا   بلکہ  جس ملک  میں آپ کی موجودگی کا سراغ ملا ہے   اس ملک   سے آپ کی ‘ پناہ کی درخواست ‘ پر غور کرنے کا  مطالبہ کریگا-    جب تک  وہ ملک آپ  کی ‘ پناہ کی درخواست ‘ پر غور کرنے کا  مطالبہ کو قبول نہیں کرتا ، آپ کو فرانس میں رہنے کی اجازت ہوگی  اور  پناہ  گزینوں کو دی جانے والی سبھی سہولتوں کا فایدہ اٹھانے کا حق ہوگا 

اگر آپ نے افی کی تجویز قبول کی ہے تو  ممکن ہے کہ آپ کو ایک رہائش دی جائے اور کچھ مالی مدد فراہم کی جائے –

مجھے رہائش دینے کی تجویز ملی ہے –

اگر آپ کو رہائش دی جا رہی ہے  تو ‘ اوفی’ سے اپ کو  ‘ آپ کے رہائش کا  پتہ  دیا جاےگا  اور    وہاں جانے کی تاریخ بتائی جاےگی –  یہ رہائش یا تو ‘ ایک سنگل کمرہ  ہوگا یا آپ کسی کے ساتھ ایک کمرہ  اشتراک کریں گے – اس رہائشی مرکز میں کام کرنے والے   آپ  کے فائل کے کاموں میں آپ کی مدد کریں گے – اگر  آپ کو مزید مدد کی ضرورت ہو تو   آپ قریبی  ‘ پادا ‘ کے دفتر یا  کسی اسسوسیشن  سے ،مدد   حاصل کر سکتے ہیں – { اسسوسیشن  کے پتے کا لسٹ دیکھیں }

رہائش کے  ساتھ ساتھ  آپ کو کچھ مالی مدد پانے کا بھی حق ہے –  یہ مالی مدد   کتنا ہوگا یہ آپ کے  خاندان کی صورت حال  اور کس قسم کی رہائش آپ کو ملی ہے اس پر منحصر کریگا –

اگر میں نے ‘ پناہ  گزینوں  کو   مالی مدد  ‘ فراہم کرنےکی ‘ اوفی ‘  کی تجویز’ نہ   قبول  کی ہو  یا  رہائش لینے کے بعد اسے چھوڑدیا ہو تو   اس کا  نتیجہ کیا ہوگا ؟

اگر میں اپنی  سرکاری رہائش دوسرے شہر یا  ڈسٹرکٹ میں بدلنا چاہوں تو اس کا نتیجہ کیا ہوگا ؟

انتباہ – جو پناہ گزیں رہائش کی تجویز قبول نہیں کرتے /کرتی یا رہائش لینے  کے بعد اسے چھوڑ دیتے /دیتی ہیں  یا  اسے بدلنا چاہتے /چاہتی ہیں تو انکو پھر سے رہائشی یا مالی سہولتیں نہیں دی جاےگی –  اگر دی گیی رہائش آپ کے لئے مناسب نہیں ہے  تو آپ بے شک  اسے چھوڑدینے کے لئے آزاد ہیں – ایسا کرنے سے آپ کی پناہ کی درخواست پر کوئی برا اثر نہیں پڑیگا  اگر آپ نے اوفپرے اور قومی عدالت کو اپنے  نئے رہائش یا ڈومیسائل کا پتا بھجوا دیا ہے –

پھر  بھی   ہماری راے  یہ ہے کہ  آپ  اوفی کی رہائش  اور مالی مدد کی  پیشکش کو  ضرور قبول کریں ،  اور اگر آپ کو رہائش دی گئیی ہے تو اسے ترک نہ کریں  کیونکہ  ایسا کرنے سے  آپ نہ صرف   کسی بھی سرکاری رہائش اور ہر طرح کے سرکاری مالی مدد سے محروم ہو  جا ینگے  /جاینگی بلکہ  رہائش چھوڑنے کی صورت میں سبھی محکموں میں  اپنے  نئے  پتے کو  رجسٹر کروانے  میں آپ کو   کافی پیچیدگی کا سامنا کرنا   پڑ سکتا ہے –

مجھے رہائش کی شدید ضرورت ہے لیکن ‘ اوفی’ نے مجھے ویٹنگ لسٹ میں ڈال دیا ہے !

چونکہ  اوفی کو جو رہائشی جگہ دستیاب ہیں  وہ  سبھی  پناہ گزینوں  کے لئے کافی نہیں ہیں  – اسی لئے   اوفی  مکان    کی ایک  ترجیحی لسٹ  تیار کرتا ہے  اور جنہیں  مکان کی  فوری ضرورت ہو  انہیں مکان دے پتا ہے –  ہو سکتا ہے کہ آپ کو ترجیحی لسٹ میں نہ رکھا گیا ہو !    اگر آپ کو مکان کی فوری ضرورت ہے کیونکہ  آپ کے پاس رہنے کی کوئی جگہ نہیں ہے ، آپ بیمار ہیں، آپ کے ساتھ آپ کے بچچے ہیں  وغیرہ  تو آپ  اس کی  اطلاع  ‘پادا کے دفتر ‘ جہاں آپ کا ڈومیسائل  ہے ، کو  فورن  دیں –  اگر آپ چاہیں تو سیدھے ‘اوفی ‘ کے دفتر بھی جاکر انہیں  اپنی ضرورت کے بارے میں اگاہ کرسکتے ہیں  –

… جب  تک  رہائش نہ ملے   آپ  115 ڈائل کر سکتے\سکتی ہیں ۔ یہ ایک مفت فون نمبر ہے  جو آپ کو ایک یا کئی راتوں کے لئے ہنگامی رہائش کے انتظام میں جگہ دلا سکتا ہے۔

انتباہ – یہ ٹیلی فون  اکثر بیزی  ہوتا ہے  اسی لئے  اس کے ذرے رہنے کی جگہ پانا ممکن تو ہے لیکن نہایت ہی مشکل ہوتا ہے –

 

افی کی تجویز کا   ‘فارم ‘ دیکھیں 

اگر آپ  نے ‘پناہ  گزینوں  کو   مالی مدد  ‘ فراہم کرنےکی ‘ اوفی ‘  کی تجویز  کو قبول  نہیں کی  ہے   ( آپ نے ‘  نہیں ‘   مجھے یہ تزویز قبول نہیں ہے- والے خانے پر نشان لگا کر اس کے بازو میں دستخت کی تھی ) تو   اس صورت   میں آپ کونہ تو رہائش نہ  ہی کوئی  مالی مدد دی جاےگی   یعنی  آپ سبھی  طرح کی سرکا ری مدد سے محروم ہوجاینگےد گر مدد حاصل کرنے کے لئے   (جیسے  خانے –پینے  کی چیزوں وغیرہ ) کے لئے آپ  مندرجہ زین تنظیموں سے مدد حاصل کر سکتے ہیں-  

کیا میں اپنے فیصلے  پر پھر سے زیر ثانی کر سکتا/سکتی ہوں ؟

حالانکہ اک بار اوفی کی تجویز نا منظر کر نے بعد یہ مدد حاصل کرنا ناممکن ہوگا تاہم اگر آپ کی صورت حال میں کوئی اہم  تبدیلی آیۓ ( جیسے اپ بیمار ہوں، اپ کا کوئی بچّہ ہو یاآپ نہایت ہی خراب حالت سے گزر رہے / رہی ہوں ) تو اپنی اس نیی صورت حال کے بارے میں  ‘پادا ‘ کے دفتر کو اگاہ کریں –