پہلے کی طرح اب آپ کو-پناہ کی درخواست کے لئے کسی ڈومیسیل کا پتہ ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں ہے- بلکہ جیسے ہی آپ فرانس آیں ، فورن پناہ گزینوں کا استقبالیہ پلیٹ فارم جیسے ” SPADA” دفتر کہتے ہیں جاکر اپنا نام درج کروایں

انتباہ – 2 مئی ٢٠١٨ سے لاگو کیا گیا ایک نئے قانون کے مطابق ” جو افراد پیرس {ile de France } کے علاقے میں [ آسائلم] پناہ کی درخواست کرنا چاہتے ہیں {پہلی بار یا ری-اپیل } انہیں سب سے پہلے لازمن اس ٹیلیفون نمبر [900 500 42 01 ] پر ofii کے دفتر کو فون کرکے ایک ‘ اپوانٹمنٹ ‘ حاصل کرنا ہوگا “–
ٹیلیفون پر آپ سے آپ کی زبان میں مندرجہ ذیل معلومات لئے جاینگے -١-آپ کا نام ، تاریخ پیدائش ، قومیت ، کیا آپکی پناہ کی درخواست پہلی ہے یا آپ ری- اپیل کرنا چاہتے ہیں ؟ اور sms کے ذرے آپ کو ‘ پناہ گزینوں کے پہلی استقبالیہ دفتر { SPADA } کے لئے ایک اپوانٹمنٹ بھجواےگا – اس sms میں SPADA کا پتہ بھی درج ہوگا – آپ اپوانٹمنٹ کے دن SPADA کے دفتر جاینگے – یھاں آپ اپوانٹمنٹ والا sms دکھایں – SPADA کے دفتر میں آپ کو [Guichet Unique ] یعنی ‘پرفیکچر ‘ کے لئے ایک اپوانٹمنٹ دیا جاےگا جہاں آپ پناہ کی درخواست کرینگے –
تاہم، اگر آپ ٹیلیفون نہ کر پا رہے /رہی ہوں یا اس میں کوئی دشواریاں آ رہی ہوں تو آپ ان میں سے کسی ایک [day care centre] استقبالیہ سنٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں – اس سنٹر سے آپ کو [ CAES ] یعنی “ہر پناہ گزیں کی صورت حال کے مددے نظرمدد کرنے والے دفتر” کو بھجوایا جاےگا جہاں سے آپ ‘پرفیکچر کیلئے اپوانٹمنٹ حاصل کرینگے –
( SPADA ) پناہ گزینوں کا استقبالیہ پلیٹ فارم ایک تنظیم ہے جسے اوفی کے ذریہ پناہ گزینوں کا استقبال کرنے ، ان کے لئے ایک خط و کتابت کا پتہ مہیا کروانے ، پناہ کی درخواست درج کرنے کے لئے ‘ پرفیکچر کے دفتر کا اپائنٹمنٹ دینے کے علاوہ پناہ گزینوں کے حقوق اور درخواست کے سلسلے میں ہر طرح کی مدد کرنے کی زممداری دی گئی ہے – فرانس کے ہر شر میں اور ‘ ال د فرانس کے علاقےکے ہر ڈیپارٹمنٹ میں ایک ‘SPADA’ موجود ہے-
[easy-social-share buttons=”facebook,twitter” template=”grey-circles-retina”]