میں نے اب تک پناہ کی درخواست نہیں کی ہے

 فرانس میں  سیاسی پناہ فراہم کرنے کے قانون  میں  ایک اہم تبدیلی لائی گئی   ہے –  نئے قانون میں بیشتر سیاسی پناہ کے طریقہ کار  بدل گیا ہے.  اب  پناہ  کی درخواست  پر مختلف  نقطہ نظر اور  اندازے  سے غور  کیا جاےگا-

———–

اپڈیٹ جنوری ٢٠١٩

پہلے کی طرح اب آپ کو-پناہ کی درخواست کے لئے  کسی ڈومیسیل  کا پتہ  ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں  ہے-  بلکہ جیسے ہی آپ فرانس آیں ،   فورن پناہ گزینوں کا استقبالیہ پلیٹ فارم  جیسے ” SPADA”   دفتر  کہتے ہیں  جاکر  اپنا نام درج کروایں


انتباہ  –  2 مئی ٢٠١٨ سے لاگو کیا گیا ایک نئے قانون کے مطابق  ” جو افراد پیرس {ile de France } کے علاقے میں   [ آسائلم]  پناہ کی درخواست کرنا چاہتے ہیں {پہلی بار یا ری-اپیل } انہیں سب سے پہلے لازمن اس ٹیلیفون نمبر        [900 500 42 01 ] پر  ofii کے دفتر کو فون کرکے ایک ‘ اپوانٹمنٹ ‘ حاصل کرنا ہوگا “–

ٹیلیفون پر آپ سے آپ کی زبان میں مندرجہ ذیل معلومات لئے جاینگے -١-آپ کا نام ، تاریخ پیدائش ، قومیت ، کیا آپکی پناہ کی درخواست پہلی ہے یا آپ ری- اپیل کرنا چاہتے ہیں ؟ اور sms کے ذرے آپ کو ‘ پناہ گزینوں کے پہلی استقبالیہ دفتر { SPADA } کے لئے ایک اپوانٹمنٹ بھجواےگا – اس sms میں SPADA  کا پتہ بھی درج ہوگا – آپ اپوانٹمنٹ کے دن SPADA کے دفتر جاینگے – یھاں آپ اپوانٹمنٹ والا sms دکھایں – SPADA کے دفتر میں آپ کو [Guichet Unique ] یعنی ‘پرفیکچر ‘ کے لئے ایک اپوانٹمنٹ دیا جاےگا  جہاں آپ پناہ کی درخواست کرینگے –

تاہم، اگر آپ  ٹیلیفون نہ کر پا رہے /رہی  ہوں یا اس میں کوئی دشواریاں  آ رہی ہوں تو آپ ان میں سے کسی ایک [day care centre]  استقبالیہ سنٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں – اس سنٹر سے آپ کو [ CAES ] یعنی “ہر پناہ گزیں کی صورت حال کے مددے نظرمدد کرنے والے دفتر”  کو بھجوایا جاےگا جہاں سے آپ ‘پرفیکچر کیلئے اپوانٹمنٹ حاصل کرینگے –


 ( SPADA )    پناہ گزینوں کا استقبالیہ پلیٹ فارم ایک  تنظیم ہے جسے  اوفی  کے ذریہ  پناہ گزینوں  کا استقبال کرنے ، ان کے لئے ایک خط و کتابت کا پتہ مہیا کروانے  ،  پناہ کی درخواست درج کرنے کے لئے ‘ پرفیکچر کے دفتر کا اپائنٹمنٹ دینے کے علاوہ پناہ گزینوں کے حقوق  اور درخواست   کے سلسلے میں ہر طرح کی مدد کرنے کی زممداری دی گئی ہے – فرانس کے ہر شر میں اور ‘ ال د فرانس کے علاقےکے  ہر ڈیپارٹمنٹ میں ایک ‘SPADA’ موجود ہے-

حالانکہ آپ دیئے گئے  پتے میں سے کسی بھی SPADA کے دفتر میں جا سکتے ہیں تاہم ہماری راے  یہ ہے کہ آپ اس  SPADA کے دفتر میں جایں جہاں آپ کی فی لحال رہائش ہے – اسکے علاوہ پادا کے دفتر میں اہل صبح جاہیں کیوکہ اکثر  ان کے پاس   محدود   اپائنٹمنٹ  کی  گنجائش   ہونے کی وجہ سے  صرف  پہلے  آنے والوں کو ہی   موقع   دیتے ہیں

 پورے فرانس میں SPADA– کے دفتر کا لسٹ 

پناہ گزینوں کا استقبالیہ پلیٹ فارم-پادا کے دفتر جانے سے پہلے کیا جاننا ضروری ہوگا ؟

نئے  قانون  کے مطابق اگر آپ  فرانس میں بغیر ویزا یا اجازت نامے  کے داخل  ہویے/ہویی   ہیں تو آپ کو لازمن  فرانس آنے کے محظ 90 دنوں (3 مہینوں )کے اندر  پادا کے دفتر میں نام درج کروانا  ہوگا – اسی لئے یہ نہایت ضروری ہے کہ  آپ  SPADA کے دفتر میں  آپکے فرانس انے کی تاریخ  درج کرواتے  وقت کافی احتیات  برتیں   –  واضح ہو  کہ  پناہ گزینوں کے لئے یہ ضروری نہیں کہ  وہ  فرانس میں داخل ہونے کی تاریخ کا کوئی تصدق پیش کریں – اس لئے  یہ تاریخ آپ  زبانی فراہم  کر سکتے ہیں

 حالانکہ فرانس  آنے کے ٩٠ دنو کے بعد بھی پناہ کی درخواست کرنا ممکن ہوگا  تاہم  اس صورت  میں    آپ کی درخواست پر  ‘فوری   ضابطے’ کے مددنزر  غور کیا جاےگا – واضح رہے  کہ   فوری   ضابطے  والی درخواستوں کی کامیابی کے امکان نہایت قلیل  ہوتی ہے

( فوری ضابطہ) اگر  پرفیکچر اور اوفپرا نے پایا کہ آپ کی درخواست ، فوری ضابطے کے  مددے نظر جانچ کی جانے والی لسٹ کے اندر آتا ہے تو آپ کی درخواست ‘فوری ضابطے کے تحت ‘ جانچ کرنے کا فیصلہ لے سکتا ہے – اس ضمن میں جانچ کی گئی درخواستوں پر بہت ہی کم وقت میں فیلہ لے لیا جاتا ہے –

معلومات فراہم کرنے لئے تیاری

“پناہ گزینوں کا استقبالیہ پلیٹ فارم”یعنی ‘SPADA ‘کے دفتر  میں نام  درج کرواتے  وقت  آپ انہیں جو معلومات فراہم کریں گے  اس پر خاص احتیاط  برتیں –  کیونکہ   آپ کے ذریہ  دی گئی  یہ ساری  معلومات  -پرفیکچر  اور اوفی   کو بھجواے جاتے ہیں  جہاں  بعد میں  آپ  کے پناہ کی درخواست اندراج  کر تے  وقت  انٹرویو  لیا جاےگا – اگر  ان معلومات میں کوئی فرق ہو تو اسے ٹھیک  کرنا آسان نہیں ہوگا-

ہماری تجویز  ہے کہ پناہ گزینوں کا استقبالیہ پلیٹ فارم-(SPADA کے دفتر) جانے سے پہلے   کچھ  ضروری معلومات   پہلے سے سی تیار کرلیں – جیسے  ملک چھوڑنے   اور فرانس میں داخل ہونے کی تاریخ ،  ان سارے  ملکوں کے نام  جس سے ہوکر آپ فرانس پہنچے –  ان ملکوں  کے دخول اور خروج  کے تاریخ – اگر   ان سبھی ملکوں کے نام  یا  ان ملکوں میں داخل ہونے  اور چھوڑنے  کی  تاریخ آپ کے ذہن  میں نہ ہو  تو آپ کو جو یاد  ہو اسکے بارے میں معلومات دیں –

 

یہاں  آپ سے پوچھا  جاےگا کہ آپ فرانس کب  اور کس کس راستے سے ( کون-کون  سے ملک سے ہوکر )   آئے –

یہ  ساری  معلومات  کمپیوٹر  میں درج کیا جاےگا –

پناہ گزینوں  کے رجسٹریشن  کا واحد دفتر ( جسے گیچھے یونیک  کہتے ہیں)  میں جانے کے لئے ایک اپائنٹمنٹ دیا جاےگا  ( یہ اپائنٹمنٹ   کی مددت ہوگی ٣ سے ١٠ دنو ن کی)

– اپ کی زبان کیا ہے اس کے بارے میں پوچھا  جایگا – وہ زبان جس میں آپ اپنے تمام کام کرنا چاہتے ہیں (اس زبان کو منتخب کرنے کے لئے محتاط رہیں) – جس زبان میں   آپ سب سے زیادہ آرام دہ ہیں  اسی زبان کو  اندراج کروایں کیونکہ یہی  زبان ہے جو اپ  کے کیس کے تمام مراحل میں استعمال کیا جائے گا-

یہ بھی ممکن ہے کہ  آپ کو     ڈومیسیلیشن   کا پتہ  دیا جائے – اگر نہیں تو  بعد میں یہ پتہ دیا جاےگا –

نئے قانون کے تحت ‘ پناہ کی درخواست کے اندراج کا دفتر [ پرفیکچر]   اور پناہ گزینوں کی  رہائش کے انتظامیہ دفتر [ اوفی ] دونوں ایک ہی جگہ مقیم ہونگے ” جسے ‘ گیچھے یونیک ‘ کہا جاتا ہے-

 ڈومیسلیشن یا خط حاصل کرنے کا پتہ – پناہ کی  درخواست کرنے کے بعد آپ کو خط کے ذرے انٹرویو پر بلایا جاےگا کیس پر لئے گے فیصلے خط کے ذرے آپ کو بھجوایا جاےگا- اگر آپ کا کوئی مستقل پتہ نہیں ہے تو –SPADA  – کے دفتر سے خط حاصل کرنے کا ایک پتہ دیا جائے گا جسے ڈومیسلیشن کہتے ہیں  –

انتباہ – آپ کو اپنا فیصلہ یا دیگر معلومات فراہم کرنے کے لئے ممکن ہے کہ OFPRA آپ سے SMS ، ٹیلیفون یا اپنے ویب سائٹ کے ذرے رابطہ کرے