میں پناہ گزینوں کا استقبالیہ پلیٹ فارم( SPADA کے دفتر) گیا تھا –

اپڈیٹ جنوری ٢٠١٩

چونکہ پادا  کی استقبالیہ صلاحیت  کافی محدود ہے  اس لئے ممکن ہے کہ پہلی بار جب آپ وہاں گئے  تھے  آپ اپنا نام درج نہ کروا پا ے –

حوصلہ شکن نہ کریں!

آپ پھر  سے وہاں جایں – اگر چاہیں تو دوسرے   پادا کے دفتر میں جایں  ( spada کے دفتر کا پتہ)– اگر پھر بھی  آپ اپنا   نام نہ درج کروا  پا یں  تو  آپ کو عدالت کی مدد لینی چاہیے – اسکے لئے کسی وکیل  کی مدد لے سکتے ہیں  یا  ان تنظیموں کی جو  اس معملے میں مدد کرتے ہیں – مسال کے طور پر(سیماد). –

انتباہ – پناہ  کی درخواست  درج کروانے کے لئے  spada کے دفتر    میں نام درج کروانا  لازمی ہے –

انتباہ – اگر آپ پیرس کے علاقے [ile de France ] میں پناہ کی درخواست کر رہی ہیں تو سب سے پہلے اس نمبر پر ٹیلیفون کرکے  0142500900 ایک اپواینٹمنٹ لیں – اس اپوانٹمنٹ کے دن spada کے دفتر جایں –

 (  spada   )    پناہ گزینوں کا استقبالیہ پلیٹ فارم ایک  تنظیم ہے جسے  اوفی  کے ذریہ  پناہ گزینوں  کا استقبال کرنے ، ان کے لئے ایک خط و کتابت کا پتہ مہیا کروانے  ،  پناہ کی درخواست درج کرنے کے لئے ‘ پرفیکچر کے دفتر کا اپائنٹمنٹ دینے کے علاوہ پناہ گزینوں کے حقوق  اور درخواست   کے سلسلے میں ہر طرح کی مدد کرنے کی زممداری دی گئی ہے – فرانس کے ہر شر میں اور ‘ ال د فرانس کے علاقےکے  ہر ڈیپارٹمنٹ میں ایک ‘پادا’ موجود ہے-

اپائنٹمنٹ  والے پرچے پر  گیچھے یونیک  کا پتہ ، اپائنٹمنٹ  کی تاریخ  اور وقت  درج ہوگا –   یہ نہایت ہی ضروری ہے کہ آپ ٹھیک وقت پر  وہاں پہنچیں – اگر  آپ اس  اپائنٹمنٹ پر  نہ گئے   تو دوسرا اپائنٹمنٹ حاصل کرنا  آسان  نہ ہوگا

-گیچھے یونیک   میں آپ سب سے پہلے  پرفیکچر کے ڈیسک  پر جایں گے  اسکے بعد  اوفی کے  ڈیسک  پر

 نئے قانون کے تحت ‘ پناہ کی درخواست کے اندراج کا دفتر [پرفیکچر]  اور پناہ گزینوں کی  رہائش کے انتظامیہ دفتر[اوفی] دونوں ایک ہی جگہ مقیم ہونگے ” جسے ‘ گیچھے یونیک ‘ کہا جاتا ہے- یھاں آپ سب سے پہلے پرفیکچر کے ڈیسک پر جاینگے پھر اوفی کے ڈیسک پر –

 پرفیکچر – فرانس کے سبھی شہروں اور ، ال-د-فرانس کے سبھی آٹھ ڈپارٹمنٹوں میں ایک انتظامیہ محکمہ ہے جسے – پرفیکچر کا دفتر – کہتے ہیں- ہر شہری جو فرانس کا باسندہ ہے یا فرانس میں رہنا چاہتا ہے اسے لازمن اس دفتر میں نام درج کروانا ہوتا ہے – فرانس میں رہنے کا ‘رہائشی کارڈ ‘ اسی محکمے سے دیا جاتا ہے- پناہ چاہنے والوں  کا نام بھی اسی محکمے میں درج کیا جاتا ہے اور یہیں سے انہیں پناہ کی درخواست کرنے کا فارم اور رہائشی پرمٹ [جسے ADDA کہتے ہیں] دیا جاتا  ہے-

 

 گیچھے یونیک میں پرفیکچر کا   ڈیسک –

یہا ں ایک افسر آپ کی انگلیوں کا نشان لیگا  اور ‘ آپ فرانس آنے سے پہلے کسی دوسرے ‘یوروپین ملک  میں تھے  یا نہیں ‘ اسکا سراغ ڈھونڈھے  گا –

perfectures-office

اسکے بعد  آپ کو اتلا  دیگا کہ آپکی  درخواست پر  کس  قانونی ضابطے کے تحت (عام 
ضابطے کے تحت، فوری   ضابطے،  یا  ڈبلن ضابطے کے تحت )  غور کیا جاےگا –
آپ کے لئے  ضروری ہے کہ  ان تینوں ضابطوں میں کیا فرق ہے  اسے اچھی طرح سمجھیں –  کیونکہ  ان تینوں ضابطوں کے تحت  پناہ کی دخواست پر مختلف   طریقوں سے غور کیا جاجاتا ہے  –

 * آپ کی صورت حال کے مطابق ،  پناہ گزینوں کے ایک سرٹیفکیٹ [جسے ADDA کہتے ہیں ] دیا جاےگا – یہ سرٹیفکیٹ ‘ ادا’ ثابت کرتا ہے  کہ آپ فرانس میں قانونی طور پر رہ رہی ہیں –  پولیس کے کنٹرول کے معاملے میں، یہ ضروری ہے کہ اپ اسے پیش کرنا.

نوٹ: پریفیکچر کا افسر  آپ کو بھی یہ بتائے گا کہ آپ اپنی پناہ کی درخواست کے ساتھ ساتھ  [اگر اپ چاہیں ] کسی اور وجہ سے فرانس میں رہائشی کارڈ کی درخواست کر سکتے ہیں -مصلاً ،  آپ کی صحت سے  وابستہ وجوہات کے لۓ،  یاد رہے کہ یہ درخواست GUDA میں آپ کے پناہ گزین کی درخواست کے رجسٹریشن کے 2 ماہ کے اندر اندر ہونا ضروری ہے.

لحاظہ  پناہ کی درخواست کرنے سے پہلے آپ ضرور کسی تنظم [جیسے Dom ‘ Asile یا Cimade] سے ساری معلومات حاصل کریں

 

( فوری ضابطہ) اگر  پرفیکچر اور اوفپرا نے پایا کہ آپ کی درخواست ، فوری ضابطے کے  مددے نظر جانچ کی جانے والی لسٹ کے اندر آتا ہے تو آپ کی درخواست ‘فوری ضابطے کے تحت ‘ جانچ کرنے کا فیصلہ لے سکتا ہے – اس ضمن میں جانچ کی گئی درخواستوں پر بہت ہی کم وقت میں فیلہ لے لیا جاتا ہے –

ڈبلن  ضابطہ  – پناہ گزینوں  کے رجسٹریشن  کے واحد دفتر  (گیچھے یونیک  ) سےآپ کو  ‘ ڈبلن  ضابطے’ والا پناہ گزینوں   کا  پرمٹ دیا گیا ہے – اس کی  وجہ ہے کہ آ پ پہلے کسی   یوروپین  ملک میں ‘چیک ‘ ہویے  تھے  اور پرفیکچر کو اس ملک میں لئے گے آپ کی  ‘انگلیوں کے نشان ‘     یا  وہاں آپ کی موجودگی کے دوسرے سراغ ملے ہیں- اس صورت  میں  پرفیکچر  آپ کو فرانس میں  ‘ پناہ  کی درخواست ‘ کی اجازت  نہیں دیگا   بلکہ  جس ملک  میں آپ کی موجودگی کا سراغ ملا ہے   اس ملک   سے آپ کی ‘ پناہ کی درخواست ‘ پر غور کرنے کا  مطالبہ کریگا-    جب تک  وہ ملک آپ  کی ‘ پناہ کی درخواست ‘ پر غور کرنے کے  مطالبہ کو قبول نہیں کرتا ، آپ کو فرانس میں رہنے کی اجازت ہوگی  اور  پناہ  گزینوں کو دی جانے والی سبھی سہولتوں کا فایدہ اٹھانے کا حق ہوگا

 پرفیکچر کے ڈیسک سے فارغ ہونے کے بعد آپ اوفی کے ڈیسک پر جاینگے-                          

یہا ں اوفی کا ایک افسر آپ سے کچھ سوال پو چھیگا/پو چھیگی- مثال کے طور پر ‘ آپ کی مالی اور رہایشی صورتحال ‘کے بارے میں، آپ کی  صحت کے بارے میں نیز آپ کی ازدوازی زندگی اور بچچے وغیرہ کے بارے میں-  اگر آپ کی صحت  کا  مسلہ  ہو  یا آپ کے ساتھ آپکے بچچے  ہوں  یا آپ کو کوئی خاص طرح کی مدد کی ضرورت ہو (جیسے مکان کی فوری  ضرورت  ہو) تواس کے بارے میں افسر کو واضح طور پر بتایں –

ان سوالوں کے بعد آپ کو ایک فارم بھرنے کو کہا جاےگا  جسے “مپناہ  گزینوں  کو   مالی مدد  فراہم کرنے کی تجویز کا فارم ” کہتے ہیں – اگر  آپ اوفی  کے ذریہ دی  گئی  مدد (سرکاری مدد ) حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو  ‘لازمن  اس تزویز کو قبول کرنی ہوگی  ‘ قبول کرنے کے لئے  فارم  پر لکھے  -ہاں  مجھے یہ تزویز قبول ہے- والے خانے پر نشان لگا کر اس کے بازو میں دستخت کردیں –

انتباہ- اگر آپ یہ تزویز قبول نہیں کرتے تو آپ کسی طرح کی سرکا ری مدد سے محروم ہوجاینگے-

اس تزویزی فارم کا ماڈل دیکھیں-

offre-de-prise-en-charge-model

 

پناہ  گزیں کی حیثیت سے آپ کے حقوق-

فرانس کا قانون سبھی پناہ گزینوں کو “جب تک ان کے کیس   کا آخری فیصلہ نہ ہو جائے ” مالی اور رہایشی مدد فراہم کرنے کی گارنٹی دیتا ہے- لیکن یہ مدد صرف ان کو دی جاتی ہے جنہوں نے  ‘اوفی کے ذریہ کی گئی مدد کی  تزویز  کو قبول کی ہے ‘ اسی  لئے  یہ ضروری ہے  کہ آپ  “تزویز والے فارم پر ” مجھے یہ تزویز  قبول ہے ، والی جگہ پر نشان لگا کر دستخت کریں-

اگر آپ نے یہ مدد چاہی ہے تو  آپ کو کسی ایک پناہ گزینوں  کی رہایشی  مرکز  (cada )میں یا کسی ہنگامی رہائشی مرکز (huda) میں ، رہائش کے لئے ایک جگہ دی جا سکتی ہے –  آپ کو یہ رہائش فرانس کے کسی بھی شہر میں  دی جا سکتی ہے –

 اگر  آپ کو  پناہ گزینوں  کی رہایشی  مرکز   (cada)  میں رہائش  دیے جانے کا فیصلہ لیا گیا ہے تو-

آپ کو   اس مرکز میں ایک کمرہ دیا جاےگا  یا آپ کسی کے ساتھ کمرہ شیر  کرینگے –

اس کے علاوہ کچھ  مالی مدد بھی  فراہم کیا جائے گا –

پناہ سے متعلق  (نیز  آپ کے سماجی حقوق حاصل کرنے کے ) سبھی کاغذی کا ر وائی میں مدد دی جاےگی –

پناہ سے متعلق  ،نیز  آپ کے سماجی حقوق حاصل کرنے کے لئے    اپنے اس رہائشی پتہ کا استمال کرینگے –

اس رہائش میں آپ اس وقت تک رہ سکتے ہیں جب تک آپ کے کیس  کا آخری فیصلہ نہ ہو جائے –

—اگر آپ کے پناہ کا کس پاس ہوجاتا ہے ، یعنی آپ کو فرانس میں –ریفوجی قرار دے دیا جاتا ہے ، تو اس فیصلے کے بعد آپ کو یہ رہائش زیادہ سے زیادہ چھ مہینے کے اندر چھوڈ دینا پڑیگا –

اگر آپ کا کیس  نہ منظور ہو تا ہے تو آپ کو اس فیصلے کے ایک مہینے کے اندر رہائش چھوڑنی پڑیگی –

  اگر  آپ کو  پناہ گزینوں  کی  ہنگامی  رہایشی  مرکز   (huda) میں رہائش  دیے جانے کا فیصلہ لیا گیا ہے تو-

آپ کو   اس مرکز میں ایک کمرہ دیا جاےگا  یا آپ کسی کے ساتھ کمرہ شیر  کرینگے –

اس کے علاوہ   کچھ  مالی مدد  فراہم کیا جائے گا –

آپ ییہاں  کیس  کے آخری فیصلے تک رہ سکتے ہیں

پناہ سے متعلق  (نیز  آپ کے سماجی حقوق حاصل کرنے کے لئے ) اپنے  ‘ھود’  والے  پتہ کا استمال کرینگے –

پناہ سے متعلق  (نیز  آپ کے سماجی حقوق حاصل کرنے کے ) سبھی کاغذی کروائی میں مدد  آپ کے دومیسیل  کا مرکز (پادا)  کرے گا –

واضح رہے کہ  بہت ممکن ہے کہ آپ کو فورن رہائش نہ فراہم کی جا سکے-  چونکہ اوفی  کے پاس رہائش اتنی تعداد میں مہیہ  نہیں ہے جتنے تعداد میں پناہ  گزیں ہیں –

اگر آپ کو فورن جگہ نہ دی گیی  تو  آپ گزارے کے لئے مالی مدد دی جاےگی 

‘spada ‘کے دفتر  سے آپ کو  ڈومیسائل کا ایک پتہ دیا جاےگا  جس پر آپ اپنے سارے خطوط  حاصل کرینگے – اس کے علاوہ  آپ کو آپکے پناہ کی کار وائی میں مدد دی جاےگی-

اگر  آپ کے سماجی حقوق  حاصل  کرنے کے متعلق کسی طرح کی مزید مدد کی ضرورت ہو  تو آپ-دوم ازل – یا دوسرے  اسوسیشن سے مدد لے سکتے ہیں-

ضروری  انتباہ – اگر آپ نے -اوفی کے ذریہ کی گیی مدد کی  تزویز  قبول نہ کی ، تو آپ کوئی بھی سرکاری  مدد حاصل نہیں کر پا ینگے  –

 

⟵ ال –د-فرانس  میں دوم ازل  نظیم کا پتہ 

⟵ پورے فرانس میں ‘ سیماد ‘ تنظیم کا پتہ