میں انڈو کومنٹڈ ہوں – میری پناہ کی درخواست قطعی مسترد کر دی گئی ہے-کیا کرین ؟

 
  اگر  اوفپرے اور قومی عدالت  نے   آپ کی اپیل  قطعی مسترد کر دی ہے   تو   اس صورت میں ‘ پرفیکچر’ آپ کو ایک خط  کے ذریہ  ” فرانس چھوڑکر  اپنے ملک واپس چلے جانے کے   حکم کا   (oqtf) بھجواےگا-
 اگر   ” فرانس  نہ چھوڑنے  اور ملک واپس نہ جانے ” کے  خاص جواز  آپ کے پاس ہیں  تو آپ ‘ فرانس چھوڑنے کے اس حکم کے خلاف  ‘ عدالت’
(tribunal)  میں اپیل کر سکتے ہیں- کیس مسترد ہو جانے کی  صورت  کیا کریں اس کے مطلق اس  حصّے میں   آپ کو ان ساری جانکاری دی گی ہے –

L’OQTF  فرانس ترک کرنے کا حکم

  اگر  اوفپرے اور قومی عدالت  نے   آپ کی اپیل  قطعی مسترد کر دی ہے   تو   اس صورت میں ‘ پرفیکچر’ آپ کو ایک خط  کے ذریہ  ” فرانس چھوڑکر  اپنے ملک واپس چلے جانے کے   حکم کا   (oqtf  ) بھجواےگا-

OQTF-1 OQTF-4

 
 اگر ” فرانس  نہ چھوڑنے  اور ملک واپس نہ جانے ” کے  خاص جواز  آپ کے پاس ہیں  تو آپ ‘ فرانس چھوڑنے کے اس حکم کے خلاف  ‘ عدالت’ (tribunal)  میں اپیل کر سکتے ہیں- کیس مسترد ہو جانے کی  صورت  کیا کریں اس کے مطلق اس  حصّے میں   آپ کو ان ساری جانکاری دی گی ہے –  اپیل کی مدّت -– اپیل کر نے  کی مدّت  15 دنوں کی ہوگی(جس دن آپ کو –oqtf -حاصل ہوگا اس دن سے )  لیکن بعض دفع صرف 48 گھنٹے کے کا وقت دیا جاتا ہے – اپیل کے لیے   ان تنظیموں کی مدد لے سکتے ہیں –
 

فرانس چھوڑنے کا حکم نامہ  {OQTF} –   جن کی پناہ کی درخواست قطی مسترد ہو گی ہو یا جن کے پاس رہائشی پرمٹ نہیں ہے انہیں  پرفیکچر ، فرانس چھوڈ کر اپنے ملک واپس لوٹ جانے کا حکم نامہ جاری کرتا ہے- اگر آپ کے  پاس ایسی وجہ ہیں جسسے یقین ہو کے ملک واپس جانے سے  آپ کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے تو اپ اس حکم کے خلاف ‘ tribunal میں اپیل کر سکتے ہیں- اپیل کے لئے امومن 15 دن کا وقت ہوتق ہے – کبھی کبھی صرف 48 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم بھی جاری کیا جا سکتا ہے-  

 اپیل کر نے  کی مدّت  15 دنوں کی ہوگی(جس دن آپ کو –oqtf -حاصل ہوگا اس دن سے )  لیکن بعض دفع صرف 48 گھنٹے کے کا وقت دیا جاتا ہے 

اپیل کے لیے   ان تنظیموں کی مدد لے سکتے ہیں –

‘لیگل ایڈ ‘ یا  ‘ ایڈ جریدکشنل – tribunal  میں اپیل دایر کر  نے  اور کورٹ میں آپ کے کیس کی دفاع کرنے کے لئے اپ کو  ، ایک وکیل کی مدد لینے   کا حق آپ کو ہے – وکیل    ڈھونڈنے اور اسکی فیس کے ادایگی کی زممے داری کورٹ لیگا – اس کے لئے اپ کو لازمن  – ملک چھودرنے {oqtf }  کا خط پانے کے  صرف 15 دنوں کے  اندر  درخواست کرنی ہوگی–

اپیل  کے لئے ، لیگل ایڈ ‘   (وکیل حاصل کرنے )کی مانگ-
حالانکہ ٹریبونل میں اپیل کرنے کے لئے وکیل کرنا لازم نہیں ہوتا  لیکن ہماری  رائے  ہے کہ وکیل کی مدد ضرور لیں –

وکیل کی مدد طلب کرنا ممکن ہے – یہ مدد یا تو ”  لیگل ایڈ کے نظم کے تحت یا پھر عدالت میں موجود ” لیگل ایڈ اسسٹنٹ ” کے معرفت حاصل کی جا سکتی ہے –   اگر آپ کی آمدنی کم ہے تو آپ ‘ لیگل ایڈ ‘ کے تحت  وکیل حاصل کرنے کی مانگ کر سکتے ہیں – اس کے لئے  جس جگہ آپ کا  ‘ڈومیسائل ‘ ہے اس علاقے  کے   ٹریبونل  کے لیگل ایڈ ‘  کے دفتر میں درخواست بھجوایں –اس  کے لیے  

ان تنظیموں کی مدد لے سکتے ہیں

فرانس میں رہ رہے  وہ سبھی لوگ جن کے پاس رہایشی پرمٹ یا تو نہیں ہے یا ختم ہو گیی ہے، علاج کروانے کے لئے ایک سرکاری  ہیلتھ بیمہ  حاصل کر سکتے ہیں –  جسے  ‘ریاستی طبی امداد’ یا ‘ایڈ میڈیکل دیتا ‘ کہتے ہیں

‘ریاستی طبی امداد’  حاصل کرنے کے دو شرایط ہیں –

١- آپ فرانس میں مستقل طور پر ( یعنی  کم سے کم تین مہینے سے زیادہ عرصے سے ) مقیم ہیں

٢ – آپ کی آمدنی بہت تھوڑی ہے (720 یورو ماہانہ یا اس سے کم) –

اگر آپ ان شرایط کو پورا کرتے ہیں تو “ریاستی طبی امداد ” کی درخواست کر سکتے ہیں –

 درخواست کے لئے ‘ سرفہ فارم S3720) بھریں  اور مندرجہ ذیل ڈوکومنٹ کیساتھ اپنے علاقے کے ” سکیورٹی سوسل ” کے دفتر میں جمع کروایں

١ – اپنی ایک تصویر

٢ – فرانس میں موجدگی کا سبوت : کوئی بھی ایک کاگز جس پر آپ کا نام ھو اور جس پر ٣ مہینے سے زیاده اور ایک سال سے کم کی تاریخ درج ھو

 اگر آپ کو او فی  سے پیسے ملے ہیں (پچھلے ١٢ مہینے میں) تو  پچھلے ١٢ مہینوں میں آپ کو جو پیسے او فی  نے دیا ہے اسکا  ایک اٹسٹشن

فرانس چھوڑنے کے پرفیکچر کا حکم نامہ(oqtf ) یا  cnda  کے   فیصلے کا خط

 آپ کی پرانی ریسپیسی /یا/ پاسپورٹ /یا/شناختی کارڈ

آپ کے رہایش یا ڈو میسلیشن  کا تصدق نامہ

در خوا ست کے فارم میں دئے  گیے  ” سالانہ آمدنی ”  بتانے والے خانے میں ، پچھلے ١٢ مہینوں میں جو آپکی آمدنی رہی ہو  اسے نیز اس آمدنی کے  زراے  ( جیسے ، چھوٹا موٹا کام/دوستوں سے مدد وغیرہ -)

ضروری – آپکی آمدنی ‘صفر ‘ ہے  یہ نہ لکھیں-

درخواست بھیجنے کے بعد  لگ بھگ   دو  سے تین مہینے کے اندر آپ کو  ‘ ریاستی طبی امداد’ کا ایک سالانہ کارڈ  جسے  AME کارڈ کہتے ہیں  حاصل ہو گا – اس کارڈ سے آپ  ‘ بنا خرچ’اپنا علاج کروا سکیں گے  اور دوا حاصل کر سکیں گے –

تنظیمیں جو درخواست کرنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہیں 

پناہ کی درخواست ‘ اوفپرے اور قومی عدالت ‘ سے مسترد  ہو جانے کے بعد ‘” کچھ خاص شرایط پر ” دوبارہ سے اس پر غور کرنے کی درخواست کرنا ممکن ہے – اسے ‘ ری اپیل کہتے ہیں ‘-ری اپیل کے کیا شرایط ہیں؟

کیس  مستردی کے بعد میرے متعلق کوئی نیا  مسلہ  یا کوئی نیا وا قیہ نہیں ہوا ہے تاکہ میں ‘ری اپیل ‘ کی درخواست کروں –

بےشک ،  پناہ کے لئے ‘ری اپیل ‘ کی کا روائی شروع کرنا بڑا  ہی پیچیدہ عمل ہے جو کہ ایک ذہنی تناؤ کا سبب بن سکتا ہے  – اسکے علاوہ اگر آپ کےذریہ  پیش کئے گے مسایل کو ‘ نئے  مسایل’ کے طور پر نہ سمجھا گیا  تو،  آپ کی اپیل کو ” نا قابل قبول” قرار دیا جا سکتا ہے – اسی لئے اگر آپ کے پاس ‘ اوفپرے ‘ کو پیش کرنے کے لئے نئے  واقیات /مسایل نہیں ہیں تو، ری اپیل کرنا آپ کے لئے موزوں نہ ہوگا! 

ہماری راۓ   ہے کہ آپ ان دیگر پہلوؤں   پر غور کریں جس سے آپ کو فرانس میں  رہایش پرمٹ حاصل ہو سکتا ہے- اس کے لئے مندرجہ ذیل تنظیمیں جو اس معملے میں مدد کرتی ہیں ، سے رابطہ کریں-

کیس مستردی کے بعد ملک واپسی کے زراے  –

کیس مستردی کے بعد اگر آپ ملک واپس جانا چاہتے ہیں تو آپ ان سرکاری سہولتوں سے فایدہ اٹھا سکتے ہیں جیسے ‘اوفی’ کے ذریہ ‘غیر منظور  پناہ گزینوں’ کو ملک واپس جانے کے لئے فراہم کی جاتی ہے-
 اس کے تحت آپ کو مندرجہ ذیل  سہولتیں فراہم کی جا سکتی ہیں –
١-اپ کے لئے (اور آپ کی فیملی ) کے لئے طییارے کی ٹکٹ
٢-واپسی کے لئے جن جن دوکمنٹ کی ضرور ت ہوتی ہے اسے فراہم کرنا-
٣-آپ کی رہایش سے ‘ ایئرپورٹ ‘ تک جانے کا خرچ –
٤ – ایئرپورٹ پر کاغذی کروائی میں مدد-
٥- کچھ  مالی مدد
ان سہولتوں کو حاصل کرنے کے لئے آپ اپنے علاقے کے ‘او فی’ کے دفتر سے رابطہ کریں-