فرانس میں پناہ مختلف قانونوں کے مددے نظر فراہم کی جاتی ہے ( جنیوا کنونشن کے تحت ، فرانس کے کنسٹچیوشن میں درج ریفوجی کے متعلق دفے کے تحت ) – آپ کی پناہ کی درخواست پر کس قا نون کے مدنظر غور کیا جائے یہ فیصلہ او فپرا یا قومی عدالت کریگی
ریفوجی کی حیثیت
اگر حفاظت طلب کرنے کی وجہ آپ کے مذھب ، سیاسی راے ،آپکی نسل ،قومیت یا اپ کے کسی خاص معاشرتی گروہ سے تعلّق رکھنے کے سبب آپ کی جان کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے یا شدید ظلم ڈھایے جانے کا اندیشہ پایا جائے تو جنیوا کنونشن کے مددے نظر آپ کو ریفوجی قرار دیا جاےگا – اسے جنیوا کنونشن کے تحت پناہ کہا جاتا ہے –
اگر آپ کو شدید ازیت دے گی ہے کیونکہ آپ آزادی یا جمہوریت قایم کرنے کے لئے سرگرم رہے ہیں . یعنی آپ ایک سیاسی کارکن ، ایک صحافی یا فنکار یا دانشور کی حیثیت سے ملک میں جمہوریت لانے کے لئے کا م کرتے تھے – اسے فرانس کے کنسٹچوشن کے مددے نظر پناہ کہا جاتا ہے –
عارضی حفاظت
٢٠٠٣ میں ایک نئے قانون کے ذرے تہفظ کی ایک نئی شکل نافذ کی گی ہے جسے عارضی تہفظ کہتے ہیں –
عارضی تہفظ ان سبھی افراد کو دیا جا سکتاہے جنکے ملک چھوڑنے کی وجہ جنیوا کنونشن میں درج پانچ وجوہات کی وجہ کر نہیں بلکہ ان -کے ملک میں ان کی جان کوشدید خطرہ مندرجہ ذیل وجوہات سے ہے
الف- جسے اسکے ملک میں سزاے موت دینے کا فیصلہ لیا گیا ہے یا
ب- جسکے ملک کی سیاسی حالت نہایت خراب ہونے کی وجہ سے یا ملک میں عام تصادم کی صورت حال کی وجہ کر جس نے شدید ازیت یا بد سلوکی یا شدید خطرے کا سامنا کیا ہے