میں پناہ گزیں ہوں میرے کون کون سے سماجی حقوق ہیں؟
فرانس میں سبھی کو صحت کی سلامتی کا بما حاصل کرنے کا حق ہے – پناہ گزیں (عام ضابطہ ، فوری ضابطہ یا ڈبلن ضابطہ) کی حیثیت سے آپ کو بھی ایک ایسے صحت بیمے سے فایدہ حاصل کرنے کا حق ہے جس کے ذریعے آپ کو علاج کرانے کے لئے پیسے دینے کی ضرورت نہیں پڑیگی۔ اسے حاصل کرنے کے لئے آپ کو ڈومیسائل کا پتہ اور رہائش کا تصدیق نامہ(پناہ گزیں کا پرمٹ ) لے کر صحت بیمےکے مرکز جانا ہوگا۔اپ کی آمدنی کے حساب سے(مہینے کی آمدنی 720 یورو سے کم ) آپ کو ایک ایسا بیما مل سکتا ہے جو خرائچ کے سو فی صدی اٹھا لیتا ہے۔ اسے حاصل کرنے کے لئے آپ معمولی صحت بیمے کے ساتھ ساتھ ضمنی عالمی صحت بیمہ (CMU complémentaire)کی درخواست بھی کریں ۔
جن کے پاس فرانس میں رہنے کا پرمٹ نہیں ہے یا پرنٹ کی میعاد ختم ہو چکی ہے تو وہ صحت کے ایک خاص بیمے -جسے ‘ریاستی طبی امداد’ (اے-ام-یو ) کہتے ہیں، کا فایدہ اٹھا سکتے ہیں –
صحت بیمہ حاصل کرنے میں کافی وقت لگتا ہے۔ اس کے انتظار میں اگر آپ کو کسی طبیب کے پاس جانے کی ضرورت پڑے تو آپ اسپتالوں میں صحت کی میں جا سکتے \ سکتی ہیں جہاں آپ کو (صحت کے بیمے کے بغیر ) مفت میں علاج اور دوائیاں دی جا سکینگی۔
لیورے آ ( یا پوسٹ آفس میں اکاونٹ )
پناہ کی درخواست درج کرانے کے تصدیق نامے (پرمٹ ) اور خط و کتابت کے پتے کے تصدیق نامے کے ساتھ آپ کم از کام 1.50 یورو کھاتے پر جمع کرکے پوسٹ آفس میں ایک لیورے آ(Livret A، جمع کرنے والا کرنٹ اکاؤنٹ)کھول سکتے \سکتی ہیں۔ اس کھاتے پر آپ ‘اوفی ‘ کے ذریہ بھجواے گیے ما ہانہ مالی امداد حاصل کر سکے نگے /نگی ۔
لیورے آ – کھولنے کے بعد آ پ کو رجسٹری ڈاک کے ذریعے پیسے نکالنے کا ایک کارڈ پھر ایک کوڈ بھجوایا جا ئیگا۔
جب آپ اوفی کے دفتر جاینگے اس وقت آپ کی مالی اور رہایشی صورتحال ‘کے بارے مین کچھ سوال پوچھے جاینگے ، آپ کی صحت کے بارے میں نیز آپ کی ازدوازی زندگی اور بچچے وغیرہ کے بارے میں-ان سوالوں کے بعد آپ کو ایک فارم بھرنے کو کہا جاےگا جسے –مپناہ گزینوں کو مالی مدد فراہم کرنے کی تجویز کا فارم – کہتے ہیں – اگر آپ اوفی کے ذریہ دی گئی مدد (سرکاری مدد ) حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو – لازمن اس تزویز کو قبول کرنا ہوگا – قبول کرنے کے لئے فارم پر لکھے -ہاں مجھے یہ تزویز قبول ہے- والے خانے پر نشان لگا کر اس کے بازو میں دستخت کردیں –انتباہ- اگر آپ یہ تزویز قبول نہیں کرتے تو آپ کسی طرح کی سرکا ری مدد سے محروم ہوجاینگے-
اگر آپ نے اس تجویز کو قبول کیا ہے تو تو ہو سکتا ہے کہ آپ کو ایک رہائش دی جائے-
اگر آپ کو رہائش دی گیئ ہو تو (رہائش کے ساتھ ) روزانہ 6یورو 80 سنتیم کے حصاب سے آپ کو مالی مدد دی جاے گی – اگر اس رہائش میں آپ کے ہمراہ آپ کی بیوی /شوہر یا بچچے ہوں توہر ایک کو 3 یورو 40سنتیم روزانہ فراہم کیا جاےگا –
اگر آپ کو رہائش نہ ملی ہو تو- روزانہ 11یورو کے حصاب سے آپ کو مالی مدد دی جاے گی – اگر آپ کے ہمراہ آپ کی بیوی /شوہر یا بچچے ہوں توہر ایک کو 3 یورو 40سنتیم روزانہ فراہم کیا جاےگا – پناہ کی تمام کاروائی کے دوران اور سی این ڈی ائے کے فیصلے کے اگلے ماہ تک یہ مالی امداد ماہانہ آپ کے بینک کے کھاتے پر ملتی رہیگی – اس پیسے کو حاصل کرنے کے لئے ‘ اوفی’ کے ذریہ آپ کو ‘پیسے ن نکالنے کا ا یک کارڈ ‘ بھی دیا جاےگا- اس کارڈ کے ذریہ آپ مہینے میں ٣ دفہ کسی بھی پوسٹ آفس سے پیسے نکل پا ینگے –
سرکاری رہائش
سرکاری رہائش کی تجویز کے متعلق یہ جاننا نہایت اہم ہے کہ حالانکہ ایک ‘ پناہ گزیں ‘ کی حیثیت سے آپ کو سرکاری رہائش پانے کا حق ہے تاہم سرکاری رہائش کی تعداد فرانس میں نہایت قلیل ہونے کی وجہ کر سبھی پناہ گزینوں کو فورن رہایش فراہم کرنا ‘اوفی’ کے لئے ممکن نہیں ہے-
انتباہ – اوفی کے دفتر میں ایک افسر آپ سے کچھ سوال پو چھیگا/پو چھیگی- مثال کے طور پر ‘ آپ کی مالی اور رہایشی صورتحال ‘کے بارے میں، آپ کی صحت کے بارے میں نیز آپ کی ازدوازی زندگی اور بچچے وغیرہ کے بارے میں- اگر آپ کی صحت کا مسلہ ہو یا آپ کے ساتھ آپکے بچچے ہوں یا آپ کو کوئی خاص طرح کی مدد کی ضرورت ہو (جیسے مکان کی فوری ضرورت ہو) تواس کے بارے میں افسر کو واضح طور پر بتایں –
ان سوالوں کے بعد آپ کو ایک فارم بھرنے کو کہا جاےگا جسے –مپناہ گزینوں کو مالی مدد فراہم کرنے کی تجویز کا فارم – کہتے ہیں – اگر آپ اوفی کے ذریہ دی گئی مدد (سرکاری مدد ) حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو – لازمن اس تزویز کو قبول کرنا ہوگا –
یاد رہے کہ – قبول کرنے کے لئے فارم پر لکھے -ہاں مجھے یہ تزویز قبول ہے- والے خانے پر نشان لگا کر اس کے بازو میں دستخت کریں –
(اس صورت آپ کو مالی مدد دی جاےگی- اور اس وقت رہائش میسّر ہو تو رہا ئش بھی دی جاےگی- یہ رہائش فرانس کے کسی بھی علاقے میں ہو سکتی ہے )
اگر آپ قبول نہیں کرنا چاہتے تو ‘ نہیں ‘ مجھے یہ تزویز قبول نہیں ہے- والے خانے پر نشان لگا کر اس کے بازو میں دستخت کریں – –(اس صورت آپ کونہ تو رہائش نہ ہی کوئی مالی مدد دی جاےگی ) یعنی – اگر آپ یہ تزویز قبول نہیں کرتے تو آپ سبھی طرح کی سرکا ری مدد سے محروم ہوجاینگے-
رہائش کے متعلق کچھ اہم نقطے جنہیں ذہن میں رکھیں
… ہر رہائشی مرکز کے اپنے کچھ قواعد و ضوابط ہوتے ہیں – جسکے بارے میں آپ کو رہائش دیتے وقت بتا دیا جائے گا – اگر آپ ان قواعد و ضوابط کا احترام نہیں کر پا ے تو آپ کو اس رہائش گاہ کو چھوڑکر چلے جا نے کو کہا جا سکتا ہے –
… اگر آپ نے رہائش کی تجویز نہ قبول کی یا رہائش لینے کے بعد اسے چھوڑ کر چلے گیے تو آپ کو پھر سے رہائش کی کوئی نیی تجویز نہیں کی جاےگی نیز آپ کو جو مالی مدد ملتی تھی اسے بھی بند کر دیا جاےگا –
… اگر آپ کسی رہائشی مرکز میں رہ رہے /رہی ہیں تو آپ وہاں اس وقت تک رہ سکیں گے جب تک آپ کے کس کا قطعی فیصلہ نہ ہو جائے – اگر آپ کا کس مسترد ہوجاے تو آپ کو ایک ماہ کے اندر اس رہائش کو چھوڑ کر چلے جانے کو کہا جائے گا –
اگر آپ رفیو جی قرار دیا گیا ہو (آپ کا کس پاس ہو جائے ) تو اس فیصلے کے بعد اور تین مہینے وہاں رہ پینگے ( اگر ضرورت ہو تو پھر سے اور تین مہینے کے لئے رہنے کی اجازت منگ سکتے ہیں)
… اگر فی الحال آپ کو رہائش نہ ملی ہو تو آپ 115 ڈائل کر سکتے\سکتی ہیں ۔ یہ ایک مفت فون نمبر ہے جو آپ کو ایک یا کئی راتوں کے لئے ہنگامی رہائش کے انتظام میں جگہ دلا سکتا ہے۔
انتباہ – یہ ٹیلی فون اکثر بیزی ہوتا ہے اسی لئے اس کے ذرے رہنے کی جگہ پانا ممکن تو ہے لیکن نہایت ہی مشکل ہوتا ہے –
(پیرس اور اس کےمضافاتی علاقے ” ال-د-فرانس” ) میں سفری اخراجات میں کٹوتی
اگر آپ ‘ پیرس یا اس کےمضافاتی علاقے ” ال-د-فرانس” میں رہتے ہیں تو اور آپ کو ضمنی عالمی صحت بیمہ (یعنی – سی-ام-یو-کمپلمنتر ) مل چکا ہے تو “اپ پیرس یا اس کےمضافاتی علاقے میں اپنے سفری اخراجات میں کٹوتی پانے کی درخواست کر سکتے ہیں- اگر آپ کو ” آر-یس-ا ے ” ملتا ہے تو آپ کو اس علاقے میں مفت سفر کرنے کا پاس فراہم کیا جاےگا –
0800948999 اس کی درخواست کے لئے اس نمبر پر فون کریں –
یا اس ویب سائٹ کے ذرے درخواست بھجوایں- : http://www.solidaritetransport.fr