آپ اپیل لکھنے میں مدد اور کورٹ میں آپ کی دفاع کرنے کے لئے وکیل حاصل کر سکتے ہیں – اسے ‘لیگل ایڈ ‘ یا ‘ ایڈ جریدکشنل ‘ کہتے ہیں ‘ .
یاد رکھیں – اگر آپ اپیل کرنے سے پہلے ‘ لیگل ایڈ ‘ حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ وکیل کی مدد سے اپیل کریں تو آپ کو لازمن ‘لیگل ایڈ’ کی درخواست آپ کے کیس کی مستردی کے افپرے کا خط [‘پوسٹ آفس ‘ سے] حاصل کرنے کے 15 پندرہ دنوں کے اندر ‘ CNDA کو بھجوانا ہوگا –
اگر آپ ‘لیگل ایڈ’ کی درخواست 15 دنوں کے اندر نہیں بھجوا پاۓ ، تو آپ کو وکیل نہی دیا جاےگا –
بہت اہم : وکیل کی درخواست کرنے کی آخری تاریخ بہت مختصر ہے : آپ کو اوفپرا کے فیصلے کی اطلاع کا خط ملنے کے پندرہ دن میں قانونی امداد[وکیل حاصل کرنے ] کی درخواست کرنی ہوگی – یہ واضح رہے کہ ‘ CNDA میں اپیل کی مدت صرف ایک ماہ کی ہوگی –
وکیل کی درخواست کی مدت اور اوفپرے کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کی مدت کیسے تے کی جاتی ہے اسے سمجھنا بہت ضروری ہے :
اگر آپ نے اوفپرے کے فیصلہ ملنے کے 15 دنوں کے اندر وکیل کی درخواست کی ہے : مثال کے طور پر آپ کو اوفپرے کا فیصلہ ١ جنوری کو ملا –اپ نے 10 جنوری کو وکیل کی درخواست بھجوائی – اوفپرے کو آپ کی درخواست ١٢ جنوری کو ملی – تو آپ کے پاس cnda میں اپیل کرنے کے لئے صرف ١٩ [٣١-١٢=١٩ ] دن رہ جاینگے – یعنی جس دن آپ کو وکیل فراہمی کا خط ملیگا اس دن سے ١٩ دنوں کے اندر اپیل کرنی ہوگی –
اگر اسے سمجھنے میں آپ کو کوئی پریشانی ہو تو ہم سے رابطہ کریں
اپیل ، قومی عدالت کے صدر کے نام ‘ فرانسیسی زبان ‘ میں لکھکر ‘ رجسٹری ڈاک ‘ کے ذریہ ‘قومی عدالت ‘ کو بھجوایں یا بخود عدالت جاکر جمع کروایں-
جیسے ہی قومی عدالت کو آپ کی اپیل حاصل ہوگی وہ آپ کو آپکی اپیل کے اندراج کا
ایک خط بھجواے گا – اس خط سے اپ اپنے ‘پناہ گزینوں کا پرمٹ ‘ رینو کروا سکتے ہیں-
‘لیگل ایڈ ‘ یا ‘ ایڈ جریدکشنل کی درخواست کے لئے آپ کسی ‘تنظیم ‘ کی مدد لے سکتے ہیں –
تنظیم کا پتہ –
یا خود ہی فارم پر کرکے اس پتے پر بھجوایں یا ‘ قومی عدالت کے ‘ ایڈ جریدکشنل’ کے ڈیسک پر جمع کروایں –
‘لیگل ایڈ ‘ کے فارم کے لئے یھاں کلک کریں( Formulaire )
درخواست بھجوانے کا پتہ – CNDA- 35 rue Cuvier – 93558 Montreuil Cedex
اہم – اگر آپ نے ‘ افپرے سے کس مستردی کا خط ‘ حاصل کرنے کے 15 دنوں کے اندر-اندر ‘لیگل ایڈ ‘ حاصل کرنے کی درخواست کر دی ہے تو ‘ کیس مستردی کے ایک ماہ کے اندر اپیل کرنے کے ‘وقت کی حد’ معطل ہو جائے گی –
یعنی جس دن آپ کو’ ‘لیگل ایڈ ‘ کے دفتر سے وکیل کے نام کا خط حاصل ہوگا ، اس دن سے آپ کو ‘قومی عدالت کو اپیل بھجوانے کے لئے مزید ایک ماہ کا وقت دیا جاےگا-
اپیل لکھنے اور عدالت میں پیشگی کی تیاری کرنے کے لئے آپ فورن اپنے وکیل سے رابطہ کریں –
اگر وکیل سے رابطہ کرنے میں کوئی مشکل آ یے تو ان تنظیموں سے مدد لیں –
پرایویٹ وکیل کرنا –
اگر آپ چاہیں تو ‘ عدالت ‘ میں اپیل اور کیس کی حمایت کرنے کے لئے کسی ‘پرائیویٹ وکیل ‘ کی مدد لے سکتے ہیں – پرائیویٹ وکیل سے رابطہ کرنا اور اس کی فیس ادا کرنے کی زممیداری آپ کی ہوگی – آپ کا وکیل آپ کی اپیل لکھنے اور عدالت میں پیشگی کے دن آپ کی کیس کی حمایت کی زممیداری لے گا –
یاد رہے – پرائیویٹ وکیل کرنے کی صورت میں اپیل کرنے کی مدّت ‘ اوفپرے ‘سے کیس مستردی کا خط حاصل کرنے کی تاریخ سے “ایک ماہ ” ہوگا-
اگر وکیل سے رابطہ کرنے میں کوئی مشکل آ یے تو ان تنظیموں سے مدد لیں –
بغیر وکیل کے اپیل کرنا اور عدالت میں پیش ہونا –
حالانکہ کیس کی سنوائی کے لئے ‘قومی عدالت’ میں وکیل کی موجودگی لازمن شرت نہیں ہے ، پھر بھی ہماری راۓ ہے کہ آپ وکیل کی مدد ضرور لیں – اگر آپ وکیل نہیں کرتے تو آپ کو اکیلے ہی’عدالت’میں اپنے کیس کی حمایت کرنی ہوگی جو کہ بعض دفع کافی پیچیدہ ہو سکتا ہے