پناہ گزینوں کے رجسٹریشن کا واحد دفتر (گیچھے یونیک ) سےآپ کو فوری ضابطے والا پناہ گزینوں کا پرمٹ اور پناہ کی درخوات کا ایک فارم (اوفپرا فارم ) دیا گیا ہے – یہ پرمٹ ایک مہینے کا ہوتا ہے لیکن پناہ کی درخواست بھجوانے کی مددت صرف ٢١ دنوں کی ہوگی ( افپرے کے فارم پر یہ مد ت لکھا ہوتا ہے )-
آپ کے پناہ کی درخواست پر فوری ضابطے کے تحت غور کرنے کے پرفیکچر کے فیصلے کے پیچھے مندرجہ ذیل میں سے کوئی ایک وجہ ہو سکتی ہے-
الف- یا تو آپ نے انگلیوں کا نشان دینے سے انکار کیا ہو یا آپ کی انگلیوں کے نشان واضح نہیں تھیں –
ب- اگر آپ ایک ناکام پناہ گزیں ہیں اور آپ –ری اپیل -کر رہ ہیں –
پ- اگر آپ نے اپنی ای -ڈی چھپانے کی کوشس کی یا جس راستے سے فرانس اے اسکی غلط بیانی دی –
ت- اگر آپ کو پہلے سے فرانس چھوڑ کر چلے جانے کا حکم(oqtf) مل چکا ہے –
ٹ- اگر فرانس آنے کے 90 دنوں [3 مہینے ] کے بعد آپ پناہ کی درخواست کر رہی ہیں –
چ– اگر آپ مدرجہ ذیل ملک کے باسندہ ہیں ( ان ملکوں کو حفاظت کرنےو الے ملکوں میں شمار کیا جاتا ہے )
ألبانيا ارمينيا، بنیں ،, بوسنیا- ہرزیگووینا ، کیپ ورڈی, گھانا, جورجیا, ہندوستان,کوسوبھو , مسیدونیا, موریسس, مولداویا, منگولیا , مونٹے نیگرو ، سینیگال , سربیا ,یا یوروپین یونین کا کوئی ایک ملک
فوری ضابطے ، جیسا کہ اس کے نام سے پتہ چلتا ہے، کے تحت کس کا فیصلہ بہت ہی کم وقت میں دیا جاتا ہے – واضح رہے کہ فوری ضابطے والی درخواستوں کی کامیابی کے امکان نہایت قلیل ہوتی ہے –
افپرے کر فائل مطلق مندرجہ ذیل نقطوں پر خاص توجه دیں –
افپرے کا فائل لازمن فرانسیسی زبان میں پر کریں – اسکے لئے کسی مرکز کی مدد ضرور لیں –
فارم پر اپنا دستخت ضرور کریں –
اس پر اپنی ٢ تصویریں چپکا یں –
اپنی –پناہ گزیں کی پرمٹ کی ایک فوٹوکاپی اور اپنی ا یی –ڈی کارڈ کے علاوہ اگر کوئی اور دستاویز دینا چاہتے ہیں تو ساتھ لگیں-
21 دن کے اندر اندر اوفپرے کے پاس اپنی درخواست درج کرائیں۔ اس کے لئے آپ بہ رسیدی رجسٹری ڈاک کے ذریعے اپنا فائل بھیج سکتے\سکتی ہیں یا خود اوفپرا کے آفس آکر اسے بدست دے سکتے\سکتی ہیں۔ اگر آپ کی فائل مکمل ہے تو اوفپرا آپ کو اندراج کا خط بھیجےگا نہیں تو وہ اندراج کے انکار کے خط کے ساتھ آپ کو فائل واپس بھیجےگا ۔
انتباہ – آپ کو اپنا فیصلہ یا دیگر معلومات فراہم کرنے کے لئے ممکن ہے کہ OFPRA آپ سے SMS ، ٹیلیفون یا اپنے ویب سائٹ کے ذرے رابطہ کرے
اوفپرا کے رجسٹریشن لیٹر اور رہائش کا اطلاع نامہ لے کر آپ پرفیکچر جائیں جہاں پر آپ کو پناہ کی درخواست کا نو ماہ کا تصدیق نامہ(ریسیپیسے) دیا جائے گا جسے آپ قطعی فیصلے کے آنے تک جدید (رنیو) کرواتے رہینگے\رہینگی۔
اس دوران آپ کو مختلف سہولتیں فراہم کی جاینگی ( سماجی حقوق : جیسے صحت بما ، رہائش، مالی مدد وغیرہ)
مجھے لگتا ہے کہ میری درخواست کی جانچ –عام ضابطے – کے تحت ہونی چاہیے – اسکے لئے کیونکر درخواست کریں
اگر پرفیکچر نے آپ کے کیس کو ‘فوری ضابطے ‘ کے مدے نظر مطالعہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ پرفیکچر کا یہ فیصلہ حقیقت پر مبنی نہیں ہے تو آپ افپرے کو بتایں کہ کیوں اپ کو لگتا ہے کہ آپ کے کیس کا مطالعہ ‘ عام ضابطے ‘ کے مدے نظر ہونی چاہیے – { اسکی اتلا آپ اوفپرے کو یا تو اپنے کیس کے ساتھ لکھ کر دیں یا اوفپرے کے انٹرویو کے دوران اس کے بارے میں بتایں}- اگر اوفپرا نے آپ کے اس اپیل پر غور نہیں کیا یا آپ کی اس اپیل کو خارج کردیا تو ‘ اسکے بارے میں آپ ‘ قومی عدالت ‘ میں اپیل کے دوران ضرور بتایں-