پناہ گزیں کیسے مانا جاتا ہے؟

وہ شخص پناہ گزیں ہے .
جس  نے مجبورن  اپنا  ملک  ترک  کر دیا ہے کیونکہ وہان اسکا رہنا نہایت خطرناک تھا
جس کو اسکے ملک میں اسکے مذھب ، سیاسی راے ،اسکی نسل ،اسکی قومیت یا  کسی  ایک معاشرتی گروہ کا  رکن ہونے   کے  سبب شدید نقصان پہنچایا گیا ہو یا شدید ظلم ڈھایے جانے کا اندیشہ ہو-  اور اسکے ملک کی حکومت اسکی حفاظت نہیں کرتی یا
اس ڈر سے کہ اس پر مزید ظلم ڈھایا  جاےگا    وہ        اپنے  ملک کی حکومت سے حفاظت   مانگنا نہیں چاہتا-

—————

اپڈیٹ جنوری ٢٠١٩

 (جنیوا کنونشن ١٩٥١ )   ریفوجی کنونشن  کی دفعہ کے  مطابق وہ   شخص  ریفوجی  ہے جو : 

“… نسل ، مذھب ، قومیت ، کسی مخصوس سماجی طبقہ  کی رکنیت یا  سیاسی راۓ  رکھنے کی  وجہ سے ، ٹھوس بنیاد پر ایذا رسانی  کا  خطرہ محسوس کرتا ہے ، اپنی قومیت والے  ملک سے  باہر ہے  اور اپنے ملک کی حفاظت سے محروم  ہے  یا ان خطرات کی وجہ سے  وہاں جانا نہیں چاہتا /چاہتی  ، یا وہ   جسکی   کوئی قومیت نہیں  ہے  اور اپنے رہائشی    وطن سے باہر ہے ، اس قابل نہیں یا اس خطرات کے وجہ سے وہاں جانا نہیں چاہتا/چاہتی .. “

کیا میں پناہ گزیں ہوں؟

پناہ گوینوں کی حیثیت جنیوا کنونشن میں درج ریفوجی کی تعریف کے مددنزرمقرر  کی جاتی ہے

اگر آپ  ان تین وجوہات جو کنونشن میں درج ہے  کو مطمئن نہیں کرتے تو آپ کو پناہ گزیں نہیں ما نا جاےگا

یعنی ..

(١ – آپ  اپنے   ملک سے باہر ہیں ( آپ اس شرت  کو پورا کرتے ہیں کیونکہ آپ فرانس میں ہیں

 ٢- آپ کو آپ کے  مذھب ، سیاسی راے ،آپکی  نسل ،قومیت یا   اپ  کے کسی خاص معاشرتی گروہ   سے تعلّق   رکھنے کے  سبب –شدید نقصان پہنچایا گیا ہے یا شدید ظلم ڈھایے جانے کا اندیشہ ہو

 ٣- اور آپ کے  ملک کی حکومت آپکی  حفاظت نہیں کرتی یا (   اس   ڈر سے کہ آپ   پر مزید ظلم ڈھایا  جاےگا    )آپ اپنے  ملک کی حکومت سے  حفاظت   مانگنا نہیں چاہتے

فرانس میں پناہ مختلف قانونوں کے مددے نظر فراہم کی جاتی ہے ( جنیوا کنونشن کے تحت ، فرانس کے کنسٹچیوشن  میں درج ریفوجی کے متعلق دفے کے تحت )    –   آپ کی پناہ کی درخواست پر کس قا نون کے مدنظر غور کیا جائے یہ فیصلہ  او فپرا یا  قومی عدالت کریگی 

 ریفوجی کی حیثیت

 اگر حفاظت  طلب  کرنے  کی  وجہ  آپ کے  مذھب ، سیاسی راے ،آپکی  نسل ،قومیت یا   اپ  کے   کسی خاص معاشرتی گروہ   سے تعلّق   رکھنے کے  سبب  آپ کی جان  کو  شدید نقصان پہنچایا گیا ہے یا شدید ظلم ڈھایے جانے کا اندیشہ  پایا جائے  تو   جنیوا   کنونشن   کے  مددے نظر   آپ کو ریفوجی قرار دیا  جاےگا – اسے  جنیوا کنونشن کے تحت پناہ  کہا  جاتا ہے

اگر  آپ کو شدید ازیت دے گی ہے  کیونکہ   آپ آزادی یا جمہوریت  قایم کرنے کے لئے سرگرم  رہے ہیں . یعنی آپ  ایک سیاسی کارکن ،  ایک صحافی یا فنکار   یا دانشور  کی حیثیت سے ملک میں جمہوریت لانے کے لئے کا م کرتے تھے –  اسے فرانس کے  کنسٹچوشن  کے مددے  نظر  پناہ  کہا جاتا ہے

  عارضی حفاظت

٢٠٠٣ میں  ایک  نئے قانون کے ذرے  تہفظ کی  ایک نئی شکل  نافذ کی گی ہے  جسے عارضی تہفظ کہتے ہیں  –

عارضی تہفظ ان سبھی  افراد کو دیا جا سکتاہے   جنکے  ملک چھوڑنے  کی وجہ  جنیوا کنونشن میں درج پانچ وجوہات  کی وجہ کر نہیں  بلکہ   ان -کے ملک میں   ان کی جان کوشدید  خطرہ مندرجہ ذیل  وجوہات سے ہے 
الف- جسے اسکے ملک میں سزاے موت  دینے کا فیصلہ لیا گیا  ہے یا
 ب- جسکے  ملک  کی سیاسی حالت نہایت خراب ہونے کی وجہ سے یا ملک میں عام  تصادم  کی صورت حال  کی وجہ کر جس نے  شدید ازیت  یا بد سلوکی یا شدید خطرے   کا سامنا کیا ہے
 پناہ گزیں (عام ضابطہ ، فوری ضابطہ یا ڈبلن ضابطہ)  کی حیثیت سے آپ کو مندرجہ ذیل سماجی حقوق پانے کا حق ہوگا-
صحت  کا بما /،  مالی مدد/ ، پوسٹ آفس  میں اکاونٹ /،  رہائش  اور  سفری اخراجات میں کٹوتی/

 اگر  آپ نے پناہ حاصل کرنے کے مددے نظر ‘جنیوا کنونشن ‘ میں ددرج  ریفوجی کی تعارف کو اچھی طرح سمجھ لیا ہے اور اپ کو لگتا ہے کہ آپ پناہ حاصل کرنے کے شرایط کو پورا کرتے ہیں تو آپ  فرانس میں پناہ کی درخواست کریں- پناہ کی کاروائی شروع کرنے کی  پوری جانکاری کے لئے  یھاں کلک کریں

میں نے ابھی تک پناہ حاصل کرنے کی درخواست نہیں کی ہے “,

فرانس میں رہائشی کارڈ طلب  کرنے کے لئے   سیاسی پناہ  حاصل کرنا ہی واحد ذریہ  نہیں ہے  بلکہ کیئ دیگر    زراے  ہیں جس سے آپ رہائشی کارڈ حاصل کرسکتے  ہیں – یہ ویب سائٹ فرانس میں سیاسی پناہ کے متلاشیوں (مہاجرین) کو معلومات فراہم کرنے  کے لئے  ہے – تاہم   یہاں  ہم آپ کو  کچھ  مختصر معلومات  دے رہے  ہیں-  آپ  ان تنظیموں سے مدد لے سکتے ہیں  جو   آپ کی ذاتی  صورت حال   کے مطابق آپ کی مدد کریں گے
پورے فرانس میں ” سماد” تنظیم کا پتہ