آپ کو فرانس میں عارضی پناہ دی گئی ہے-
کیا کریں؟
اقامت
اوفپرے(محارین اور بے وظنوں کی تحفظ کی فرانسیسی أفس، OFPRA) یا سی این ڈی اے(CNDA یعنی قومی عدالت برائے حق پناہ) کا فیصلہ لیکر، جس پرلکھا ہے کہ أپ کو پناہ یا عارضی تحفظ دی گئی ہے،دیوانی دفتر(پریفیکچر) جائیں ۔
اگر أپ کو پناہ گزیں کی حیثیت دی گئی ہے: أٹھ دن کے اندر دیوانی دفترسے أپ کو ایک پرچی (ریسیپیسے) دی جائےگی جو 6 ماہ تک جائز رہے گی۔ اس پر ہوگا کہ أپ پناہ گزیں ہیں، اوراس کے ساتھ کام کرنا ممکن ہے
انتباہ ۔ ہو سکتا ہے کہ پرفیکچر صرف 3 مہینے کی ریسپیسی جاری کرے – جب تک آپ کو اوفپرے سے “برتھ سرٹیفکیٹ ” حاصل نہ ہو جائے ، تب تک صرف 3-3 مہینے والی ریسپیسی ملتی رہیگی –
رفیوجی کارڈ جاری کرنے کے لئے پرفیکچر أپ سے رہائش کا تصدیق نامہ مانگا جا سکتا ہے۔ اگر أپ کے پاس ایسا کاغز نہیں ہے تو اپنے ڈاک کے پتہ (سکونت)کا تصدیق نامہ پیش کرکے یہ بتائیں کہ أپ کا کوئی مستقل پتہ نہیں ہے۔
دس سالہ اقامتی کارڈ حاصل کرنے کے لئے :دیوانی دفترجاکر اوفپرے کا بنا ہواسرٹیفیکیٹ پیدائش ، اوفی (OFII) کا میڈیکل سرٹیفیکیٹ اور اپنی رہائش کا پتہ پیش کریں۔
اگر أپ کو عارضی تحفوظ(ایک سال کے لئے) ملی ہے: أٹھ دن کے اندر دیوانی دفتررسے أپ کو ایک رہائشی دستاویز (ریسیپیسے) دی جائےگی جو 66 ماہ تک جائز ہے اور جس کے ساتھ کام کرنا ممکن ہے۔
انتباہ ۔ ہو سکتا ہے کہ پرفیکچر صرف 3 مہینے کی ریسپیسی جاری کرے – جب تک آپ کو اوفپرے سے “برتھ سرٹیفکیٹ ” حاصل نہ ہو جائے ، تب تک صرف 3-3 مہینے والی ریسپیسی ملتی رہیگی –
ایک سالہ اقامتی کارڈ براےخاندانی و زاتی زندگی حاصل کرنے کے لئے:
دیوانی دفتر کو جاکر اوفپرے کا بنا ہواسرٹیفیکیٹ پیدائش ، اوفی (OFII) کا طبی سرٹیفیکیٹ اور اپنی رہائش کا پتہ پیش کریں۔
عارضی تحفظ کےاستفادہ کا سلانہ معائنہ ہوگا۔پانچ سال کے بعدسماجی اقدار کا پابند ہونےکے شرط پرأپ کو ۱۰ سال کا اقامتی کارڈ مل سکے گا۔
أگاہ!
پناہ گزیں کے لئے اقامتی اجازت ا ور محض سکونت کے پتے کے ساتھ عارضی تحفظ حاصل کرنا:
اقامتی کارڈ دینے کے لئے بہت سے دیوانی دفتر صرف رہائش کے تصدیق نامہ کا طلب کرتے ہیں ،حالاں کہ ایسا کرنا قانون کے خلاف ہے۔اگر أپ کی کوئی رہائش نہیں ہے تو أپ اس مرکزسے رابطہ کریں جس نے أپ کو ڈاک حاصل کرنے کے لئے پتہ دیا ہے۔
اوفپرے سے شناختی دستاویز کی فراہمی
رفیوجیوں اور عارضی تحفوظ حاصل کرنے والوں کے لئے:
اوفپرے کی طرف سے أپ کو ڈاک کے ذریعےایک فارم ملےگا جو أپ کو دھیان سے بھرنا ہوگا۔ اس پر اپنےنام ، پیدائش کی تاریخ اور مقام، والدین کی شناخت، بیوی یا شوہر کی شناخت، اگر شادی ہوئی تو اس کی تفصیلیں بھی لکھ دیں (نکاہ یا کسی اور طریقہ کی شادی کی صورت میں بھی)، اگر بچے ہیں تو ان کی تفصیلیں بھی دے دیں۔ اوفپرا أپ سے کوئی سرٹیفیکیٹ پیدائش، نکاہ نامہ، شناختی کارڈ یا صفر کرنے کا کوئی اور کاغز مانگ سکتا ہے۔ اگر أپ کے پاس ایسا کاغز نہیں ہے تو أپ کو اوفپرے کو ان کی کمی کی وجہ سمجھانا پڑےگا۔ کاغز نہ ہونےسے أپ کا فائل رکا نہیں رہےگا۔
کم از کم ایک مہینے کے بعد أپ کو اوفپرے کی طرف سے ایک کاغز ملےگا جو صند پیدائش کی طرح مانا جائےگا اور اگر أپ شادی شدہ ہیں تو ایک أپ کو شادی کے صند کی بجائے ایک دوسرا کاغز دیا جائےگا۔
(OFII) اوفی – یعنی داخلہ اور حجرت کی فرانسیسی افس
جب أپ کو اوفپرا کے ذریعے جاری کیا گیاپیدائش سرٹیفیکیٹ حاصل ہو جاےگا، تب أپ اسے دیوانی –’پرفیکچر’ کے دفتر کو پیش کرنا ہے۔
جب اوفی کو دیوانی دفتر کی طرف سے أپکا دستاویز مل جائےگا، تب وہ أپ کو کسی مقرر تاریخ کوبلایں گے جس کے دوران أپ کی طبی جانچ ہوگی، أپ کا فرانسیسی کا امتحان ، شہری حقوق کے بارے میں ایک دن کی تربیت ہوگی اور أپ اپنے استقبالیہ اور انضمام کے قرار نامہ پر دستخط کریں گے۔
ایک یا دس سال کے اقامتی کارڈ کو حاصل کرنے کے لئےأپ کو لازمی اوفی کے اجتماع (اپائنٹمنٹ )پر جانا ہوگا۔ اسی طرح شہری حقوق کی تربیت میں حصّہ لینا ،تجویز کردہ فرانسیسی کلاس جانا اورقرارنامہِ استقبالیہ و انضمام پر دستخط کرنا بھی ضروری ہے۔
اگر ۴ یا ۵ ماہ بعد أپ کو کوئی تاریخ نہیں ملی، تو اس حالت کی وجہ پتہ کرنے کے لئےأپ اپنے ضلعے کے اوفی کے دفتر سے رابطہ کریں اور اس بات کا یقین کرایں کہ دیوانی دفتر(پرفیکچر ) نے اوفی کو آپ کے فائل بھجوایا ہے –
پناہگزین کے گھروالے
اگر أپ پناہگزیں ہیں اورأپ کی بیوی، أپ کا شوہر یا أپکے نابالغ بچےأپ کے وطن میں رہ رہے ہیں تو أپ انہیں کیسے بلایں؟
جس ملک میں أپ کے گھروالے رہ رہے ہیں وہیں کی فرانسیسی صفارت سے درخواست کرنی ہے۔ گھروالوں کو لمبی مدت کا ویزامنگانا ہے۔ نانت (Nantes) کے ویزا دفتر کو رجسٹر ڈاک سے ایک دوسری درخواست بھیجنافائدےمند بھی ہو سکتا ہے۔ عام طور پر کارواہی دو مہینواں میں مکمل ہو جاتی ہے مگر شناخت اور رشتہ داری کی جانچ کی وجہ سے کئی مہینے (أٹھ ماہ تک) لگ سکتے ہیں۔ ویزا حاصل کرنے کے بعد أپ کے گھر والے فرانس أ سکیں گے۔
خاندانی یکجہتی کا وصول/ آپ کی بیوی / شوہر اور بچچوں کو رفیوجی کی حیثیت ملنا –
اس وصول کے مطابق أپ کی بیوی، شوہر یا نابالغ بچوں کو بھی پناہگزیں کی حیثیت مل سکتی ہےان شرائط پر کہ أپ اور أپ کی بیوی/ أپ کا شوہر ایک ہی ملک کے ہوں، أپ کی شادی پناہ خواہ کی درخواست سے قبل ہوئی اور ان گھروالوں کا نام اوفپرے کےرجسٹر میں مندرجہ ہوں۔
اس کام کے لئے أپ کے گھر والوں کو دیوانی دفتر جاکر پناہ کی درخواست دینی ہے یہ کہکر کہ ان کا رشتہ دار، شوہر یا بیوی پناہ گزیں ہے۔ بیوی، شوہر یا بچوں کو جنکی عمر ۱۶ سال سے زیادہ ہے قانونی طور پر مہاجرین بن جایں گے اور ان کو اقامتی کارڈ مل جاے گا۔
گھر والے کو ۱۰ سال کا اقامتی کارڈ ملنے کا پورا حق ہے
اگر آپ کے خاندان کے رکن کو –خاندانی یکجہتی کے تحت رفیوجی قرار نہیں دیا گیا ہے ، تو پھر بھی وہ اپ کے خاندان کے رکن ہونے تحت فرانس کے رہائشی کارڈ کا مطالبہ کر سکتے ہیں – اس کے لئے شرط یہ ہے کہ آپ کے رفیوجی کی حیثیت پانے کے پہلے آپ کی شادی ہی ہو – ققپ کے بچچوں کی عمر ١٩ سال سے کم ہو – اگر شادی رفیوجی حاصل کرنے کے بعد ہوئی ہے تو اپ اپنی بیوی یا شوہر کے ساتھ کم از کم ایک سسل تک ‘ ازدواجی زندگی ‘ گزارنے کے بعد ہی کارڈ کی درخواست کر سکتے ہیں -مانگنے سے پہلے اس کو فرانس میں جائز طریقے سے رہنا ہے اور پہلے سے شادی شدہ ہونا ہے۔ بچوں کی عمر ۱۹ سال تک ہو سکتی ہے۔
ا سی طرح، جس غیر ملکی شہری کو عارضی تحفوظ ملی ہے اور پہلے سے شادی شدہ تھا، اس کی بیوی یا اسکے شوہر یا اس کے بچوں کو عارضی اقامتی کارڈحاصل کرنے کا پورا حق ہے جب تک بچہ ۱۹ سال کا ہو۔
اس اقامتی اجازت کی درخواست دیوانی دفتر پر کی جاتی ہے ۔ اگر آپ چاہیں تو انکے لئے پناہ کی درخواست بھی کر سکتے ہیں –
سماجی حقوق
طبی نگہداشت حاصل کرنا
پناہ گزیں ہونے یا عارضی اقامتی تحفوظ کرنے کس ناتے أپ صحت کی بیما حاصل کرنے کے حقدار ہیں۔ مالی حیثیت کے شرط پر أپ کو CMU C(ضمنی عالمگیرطبی بیمہ )بھی مل سکتا ہے۔
جاری یکجہتی کی أمدنی ( RSA، ایک قسم کی مالی امداد)
اگر أپ پناہ گزیں ہیں یا أپ کو عارضی طور پر تحفظ ملی ہے ، أپ کی عمر ۲۵ سال سے زیادہ ہے اور أپ کا کوئی ذریعہ نہیں ہے یا أپ کی أمدنی کم ہےتو أپ RSA کے حقدار ہو سکتے ہیں۔
جس کا کوئی بچہ ہے یا ہونے والا ہے، اس کے لئے عمر کا شرط معاف ہے۔ اگر أپ یہ شرائط پورے نہیں کرتے تو أپ اپنے mission locale سےرابطہ کریں، وہ شائد أپ کو کسی مالی امداد کا تجویز کرے گا۔
اگر أپ کے پاس سکونت کا پتہ ہے (“ضروری پتے” دیکھیں) RSA حاصل کرنے کی درخواست کرنے کے لئے أپ اپنے علاقے کے سماجی محکمے سے رابطہ کریں اور مندرجہ زیل کاغزات تیار رکھیں:
اپنی ریسیپیسے جس پر لکھا ہے کی أپ پناہ گزیں ہیں۔
رہائش کا ثبوت (ڈاک حاصل کرنے کا پتہ قبول ہے)۔
ADA (پناہ گزیں کا مالی بھتہ ) کی اطلاع۔
ہر تین مہینے بعد RSA کی رقم کی نظر ثانی ہوتی ہے۔سن ۲۰۱٦ میں ایک تنہا بالغ شخص کےلئے یہ ماہانہ رقم ٥٢٤ یورو ہے اور ایک جوڑی کے لئے ٧٨٧ یورو۔
خاندان کے لئے مالی امداد
پناہ گزین اور عارضی تحفظ حاصل کرنے والےاس مالی امداد کے حقدار ہیں۔ سماجی اہلکاروں سے پتہ کیجئے ۔
أمد و رفت کی امداد (Solidarité transport)
RSA کے حقداروں کے لئے أمد و رفت کے ذریعے مفت ہوتے ہیں۔
ضمنی CMU کے حقداروں کو پورے ایل د فرنس (Ile de France) کی صبح میں ٹکٹوں کی قیمت پر ۵۰ فی صدی کی کٹوتی اور ماہانہ یا سالانہ کارڈ کے لئے ۷۵ فی صدی کی کٹوتی ملتی ہے۔ اس أمد و رفت کی امداد حاصل کرنے کے کئے اس مفت نمبر سے رابطہ کریں : 0800948999۔
ملازمت
پناہ گزیں یا عارضی تحفط کے حقدار کام کر سکتے ہیں۔ یہ حق أپ کی اقامتی رسید پر لکھا ہے۔
( کام ڈھوں ڈھنے کا دفتر) Pôle Emploi
کے پاس داخلہ لےنی ہے۔Pôle Emploi کام یا تربیت کی تلاش میں مدد حاصل کرنے کے لئے أپ کو
۲۶ سال کے کم عمر والوں کے لئے Mission locale (موقامی دفتر)
جن پناگزینوں کی عمر ۲۶ سال سے کم ہےوہ اپنی رہائش کے نزدیقی مقامی دفتر کے پاس اپنا نام درج کرواکر کام کی تلاش میں مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ جب کوہی فرد RSA کا حقدار نہیں بن سکتا تب کبھی کبھی مقامی دفتر اسے کچھ اور امداد کی تجویز کر سکتا ہے۔
مشورہ :عارضی کام کی ایجنسی میں داخلہ کرنے سے أپ کو زیادہ جلدی کام مل سکتا ہے۔
رہائش حاصل کرنا
CPH(عارضی رہایش کا مرکز) میں داخل ہونے کے لئے
سماجی اہلکار یا کسی ادارے کے کارکن کے ساتھ فائل بھر کر اسے اوفی کو بھیج دیں۔ یہ نگاہدشت ۶ ماہ تک جائز ہے اوراس کے بعدپھر سے جدید کی جا سکتی ہے۔
سماجی اہلکار SIAO کی رہائش بھی مانگ سکتا ہے۔
أپ میری سے کم خرچ کی سرکاری رہائش ( HLM) کے لئے درخواست بھی دے سکتے ہیں۔
گاڑی چلانے کی اجازت {ڈرائیونگ لائسنس }
پناہ گزیں بننے کے بعدأپ ایک سال کے اندر ہی اپنی غیر ملکی لائسنس کے بدلے فرانسیسی ڈرائونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔ اس بات پر غور کریں کہ یہ امکان صرف چند ممالک کےلئے ہوتی ہے جنہوں نے فرانس کے ساتھاایک راضی نامہ کیاہے۔ یہ فہرست انٹرنٹ پرمل جاےگی۔ اگر أپ ان ممالک کے شہری نہیں ہیں تو یہ تبدلی ممکن نہیں ہوگی۔
بیرونی صفر کرنے کا سند
مستقل یا عارضی اقامتی اجازت حاصل کرنے کے بعد اگر أپ فرانس سے باہر صفر کرنا چاہتے ہیں، تو أپ کواپنے مقامی دیوانی دفتر سے ایک خاص فارم بھرنا ہوگا۔
أگاہ : غیر معمولی حالت (رشتہ دار کی فوتگی، بیماری وغیرہ) کو چھوڑکر أپ اپنے وطن نہیں جا سکیں گے ورنہ أپ پناہ گزیں نہیں رہیں گے۔ ایسے صورتحال میں أپ کو دیوانی دفتر سے ایک خاص اجازت لینی ہوگی۔ صفر کرنےکے سند کے بدلے أپ کو ایک اجازت نامہ دیا جائے گا۔
غیر ملکی ڈپلومے یا ڈگری کی فرانس میں قابل قبول بنانا
اگر آپ نے اپنے ملک میں پڑھائی کی ہے یا کسی قابلیت کا کوئی ڈپلوما یا ڈگری آپ کے پاس ہے تو انھیں ” فرانس” میں قابل قبول بنا سکتے ہیں – اس کے لئے کافی سہل پروسیس ہیں- مندرجہ ذیل پتے پر آپ اپنے –
ڈگری یا ڈپلومے کی ایک کاپی
اگر یہ فرانسیسی، انگریزی یا عربی زبان میں نہ ہوں تو –’ کورٹ سے مقبول شدہ کسی مترجم سے ترجمع کی کاپی
اپنے ‘ کارڈ سیجور ‘ کی ایک کاپی
خط کے پتے کا ایک تصدق نامہ
ایک خط جس میں واضح کریں کیوں آپ اپنے ڈگری/ڈپلومے کی فرانس میں قبولیت چاہتے ہیں
اپنے پتے کے ساتھ ‘ڈاک ٹکٹ’ لگا ایک لفافہ
افپرا یا CNDA کے ذریہ آپکو رفیوجی دیے جانے والے فیصلے کے خط کی کاپی
پناہ گزیں کی حیثیت کیسے کھو جاتی ہے
پناہ مکمل زندگی کے لئے حاصل نہیں ہوتی۔ دو صورتحالوں میں وہ ہٹائی جا سکتی ہے:
أپ نے اپنی مرضی سے پناہ چھوڑ دی : أپ اپنے وطن رہنے واپس گئے،أپنے کسی دوسرے ملک کی قومیت اپنائی یا اپنے وطن کی تحفط مانگی وغیرہ۔
جینیواکے مشور کی دفعہ 5C1 (خاتمہ کرنے کی فصل ) کے مطابق جب پناہ لینے کی وجوہات ختم ہو جاتی ہیں تو پناہ گزیں کی حیثیت ختم بھی کی جا سکتی ہے۔ پھر بھی کنوینشن کے مطابق اگر پناہ گویں کو لگ رہا ہے کہ قدیم ستمگاری کی وجہ سے اس کو ابھی بھی خطرا ہے تو وہ اپنا اوقات رکھ سکتا ہے۔
پناہ گزیں کی حیثیت چھوڑنے یا کھونے کا اقامت کی اجاازت پر لازمی اثرنہیں ہوتا ۔
سالانہ عارضی تحفظ کی نظر ثانی کی جاتی ہے۔ اگر اس کی وجود کے اسباب ختم ہو گئے تو یہ تحفظ اور اس کے ساتھ ایک سال کے دئے ہوے اقامتی کارڈ کا جواز ختم ہو جاتی ہے۔