مجھے اوفپرے کا فائل ملا ہے/ میں اوفپرے کے انٹرویو کی تیاری کر رہا /رہی ہوں

فرانسیسی دفتر براے پناہ گزیں اور بے  وطن افراد {ofpra} – یہ محکمہ پناہ کی درخواست پر غور کرنے اور اس پر فیصلہ لینے کے لئے ذمدار ہے- اوفپرا اپنے فیصلے میں آپ کو ‘رفیوجی ‘ کی حیثیت دینے یا عارضی پناہ دینے کی حمایت کر سکتا ہے یا آپ کی پناہ کی درخواست مسترد کر سکتا ہے – اوفپرے کے فیصلے کے خلاف ‘ قومی عدالت براے  حقوق پناہ ‘ یعنی CNDA میں اپیل کی جا سکتی ہے  

اپڈیٹ جنوری ٢٠١٩

0001

ا وفپرا  کا فائل کیا ہے ؟

جب آپکو افپرے کا فائل ملے  آپ کو دو چیزیں کرنی ہیں – ایک) فائل بھرنا  کرنا اور اس کے ساتھ اپنی کہانی لگانا /  دو ) افپرے میں انٹرویو کی تیاری کرنا
اوفپرے کا فائل – یہ فائل آپ کو آپ گیچھے یونیک پر پرفیکچر سے حاصل کرینگے -اوفپرے میں انٹرویو – آپ کی درخواست پر فیصلہ لینے سے پہلے  اوفپرا لازمن آپ کو  انٹرویو کے لئے بلاےگا – ( اگر آپ نے  ‘ ری اپیل ‘ کی ہے تو   اوفپرا  بغیر انٹرویو  کے فیصلہ لے سکتا ہے )-
حالانکہ  انٹرویو کے دوران ‘اوفپرا’   آپ سے  ان ساری  وجوہات جس کے چلتے آپ کو ملک ترک کرنا پڑا ، کے بارے میں تفصیلی  جانکاری  حاصل کریگا  لیکن  پھر بھی آپ  کی تحریری درخواست آپ کے کیس کی کامیابی میں  کافی اہم رول ادا کرتا ہے –  آپ اپنے درخواست میں  نہایت ہی خلاصے کے ساتھ  ہر ان واقیاتوں  کا  ذکر کریں  جس کی وجہ کر  آپ کو ملک چھوڑنی  پڑی  اور یہ کہ ان وجوہات کا تعلق ‘ جنیوا کنونشن ‘ میں درج  شرایط پر مبنی ہے – افپرے کا   افسر  ،آپ نے جو کچھ بھی لکھا ہے  اور آپ کے ملک کی عام صورتحال  کے مدے نظر  اپنا فیصلہ لگا/لیگی-  لہذا  آپ کو رفیو جی  کا درجہ دیا جائے یا نہیں  یہ آپ کی تحریری درخواست اور آپ سے لی گیی انٹرویو ، دونوں ،پر منحصر کریگا-
آپ کے لئے ضروری ہے کہ   آپ “ا س ویب سائٹ  میں ” اوفپرے کا انٹر ویو کی تیاری کیسے کریں– والے حصّے کو دیکھ یں    

واضح رہیے – کہ  اپ  فائل اوفپرے کو لازمن ٢١ دنوں کے اندر بھجوایں –

 میں خود ہی بھرنا چھاهتا ہوں
انتباہ – اوفپرا کے فائل فرانسیسی  زبان میں پر کریں
اس پر اپنا دستخت لازمن کریں
اس کے ساتھ ٢ تصویریں  او ر  اپنی  ایک مہینے والی  پرمٹ (ADDA ) کی فوٹو کاپی لگا یں –
اس فائل کے اندر  اپنے اور اپنے خاندان کے متعلق  مانگے گیے سبھی  اطلاع – ( جیسے نام، تاریخ اور جائے پیدائش، معاشرہ وغیرہ ) دیں –
اپنی  کہانی (جن میں ان سار ی واقیاتوں کا ز کر ہو  جسکی وجہ کر آپ نے ملک ترک کیا  اور وہ کون لوگ ہیں جنسے  آپ کو خطرہ ہے) اس فائل کے اندر لگا یں –

__ اس زبان کی وضاحت کرنا لازمی ہے جسے آپ بولتے ہیں اور سمجھتے ہیں. ‘OFPRA’ میں انٹرویو  کے لئے آپ کو اس زبان میں ایک مترجم دیا جائے  گا. مثال کے طور پر، اگر آپ ان  زبانوں   جیسے فرانسیسی یا انگریزی بہت ہی  عمدہ طریقے سے نہیں سمجھتے ہیں تو آپ اپنی مادری زبان میں ہی فرمائش کریں –

یہ نہایت ہی اہم ہے کہ اپنی کہانی میں آپ ہر طرح سے او فپرے کے افسر کو یہ یقین دلایں  کہ  اگر آپ کو واپس جانا ہوا تو آپ کی جان کو وا قیی شدید خطرہ پہنچ سکتا ہے – یہ وا قیا ت اچھی طرح بیان  کیسے کریں  اس سلسلے میں آپ کسی وکیل یا کسی تنظم کے کارکن سے مدد لے سکتے ہیں-اس کے علاوہ جنیوا  کنونشن کیا ہے اور  ریوجی  دئے  جانے کے شرایط کو سمجھیں –

 

فائل پر کرنے کے لئے مجھے مدد کی ضرورت ہے-
سب سے پہلے  آپ ‘SPADA ‘ کے دفتر جایں اور انہیں  آپکی مدد کرنے کو کہیں-
ان تنظیموں سے بھی آپ مدد لے سکتے ہیں-
 
انتباہ – اگر آپ کسی تنظم یا وکیل کی مدد سے فائل بھریں تو بھی یہ ضروری ہے کی اس ویب سائٹ میں ‘ اوفپرے کے فائل کو بھرنے کے متعلّق جو معلومات دیے گے ہیں انہیں غور سے  پڑھیں –کیونکہ  جو بھی معلومات آپ اس فائل میں دینگے ان کے بارے میں  پوری طرح اگاہ رہنا آپ کے لئے ضروری ہے –

 

اوفپرے  کا فائل کب اور کیسے بھجوایں؟
  جس دن آپ کو فائل حاصل ہو اس دن سے ٢١ دنوں کے اندر فائل اس پتے پر بھجوایں-

 

Enveloppe

OFPRA

201, Rue Carnot

94120 Fontenay-sous-Bois

 
 
آپ یا تو اسے رجسٹری ڈاک کے ذریہ  بھجوایں یا اوفپرے کے دفتر جاکر خود جمع کروایں –  ہماری یہ تجویز ہے کہ آپ او فپرے  کے اس فائل اور ان ساری دستاویزات  جسے آپ نے اوفپرے کو بھجوایا ہے کی ایک فوٹوکاپی   اپنے پاس رکھیں –
lettre-recommande-avis-reception-lrar

آپ کی حفاظت کی  درخواست کے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے اوفپرے کے ایک افسر کے ساتھ انٹرویو کے لئے  آپ کو بلایا جاےگا –

انٹرویو کے بلاوے کا خط رجسٹری ڈاک کے ذریہ انٹرویو کے کچھ دن پہلے آپ کو بھیجا جاےگا –

ممکن ہے کہ انٹرویو  سے چند دن قبل میل email یا ایس ایم ایس SMS کے ذرے  آپ کو اس کی اتلا دی جاےگی : اسی لئے یہ نہایت ضروری ہ کہ  آپ با قایدگی سے اپنا  میل چک کریں  اور اپنے دوموسائل کے دفتر جاکے اپنے خطوط لیں . تاریخ، وقت اور حالات جس کے تحت انٹرویو کی جائے گی خط کے ذرے اگاہ  کیا جائے گا.

اس انٹرویو  کے خط میں انٹرویو کی تاریخ اور وقت درج ہوگا- یہ ضروری ہے کہ آپ انٹرویو کے دن پوری تیاری کے ساتھ ٹھیک وقت پر او فپرا پہونچیں- اگر آپ بیمار ہوں یا  کسی عمیق وجہ کر  آپ انٹرویو پر جانے سے معزور ہوں تو اس کی اطلاع   جلد از جلد FAX  کے ذریہ اوفپرے کو دیں – اگر آپ فرانسیسی زبان نہیں بول پا تے  تو آپ کو انٹرویو کے دوران ایک مترججم  دیا جاےگا –

نئےقانون میں یہ تجویز ہے کہ  اگر آپ چاہیں تو  ‘ کسی وکیل  یا اوفپرے سے منظور  شدہ   تنظم کے کسی ایک کارکن ‘  کو  اپنے ساتھ  انٹرویو  میں لے جا سکتے ہیں – اسکے لئے  ضروری ہے کہ آپ اوفپرے کو اس کی اطلاع   7 دن پہلے ( اگر آپ کا کیس  عام ضابطے میں ہے )  یا  3  دن پہلے  ( اگر آپ کا کیس  فوری ضابطے میں ہے ) فیکس  کے ذریہ دیں –

اس سلسلے میں دو  چیزیں جاننی نہایت اہم ہیں-

ا یکم – کوئی وکیل یا کسی تنظم کا  کارکن  آپ کے  انٹرویو میں صرف ایک شاہد کی حیثیت  سے موجود ہوگا –  یعنی انٹرویو کے دوران اسے کچھ بولنے یا سوالوں کے جواب دینے میں آپ کی مدد کرنے  کی قطی اجازت نہیں ہوگی-

دو- وکیل یا  کسی تنظم کے کارکن کو ڈھونڈنا  اور اس سے رابطہ کرنے کی زممیداری آپ کی ہوگی – او فپرا اس میں آپ کی کوئی مدد نہیں کریگا –

‘اوفپرے  میں ‘انٹرویو

انٹرویو کی تیاری کیسے کریں؟

آپ کے کیس  کے  متعلق اوفپرے کے  افسر  کے ساتھ انٹرویو کافی اہم واقعہ ہے – اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ پہلے سے اچّھی طرح تیاری کریں –     واضح رہیے کہ انٹرویو  کے دوران انٹرویو لینے  والے افسر کا  واحد مقصد  ہوگا =

(١)    آپ کے ملک میں آپ کو سہی معنوں میں ستم رسانی کا خطرہ ہے    (٢ )   یہ ستم رسانی  ان پانچ وجوہات پر مبنی ہے  جس کا ذکر  جنیوا کنوینسن     میں ہے یایہ  فرانس کے کنسٹچوشن  کے شرایط پر مبنی ہے !

اسی لئے یہ ضروری ہے کہ انٹرویو  سے پہلے   جن وا قیا ت کا ذکر آپ نے اپنی کہانی میں کی ہے اسے دوبارہ اچھی طرح  مطالع کر لیں –  اور ان ساری  تواریخ اور واقیات  جس  کا تعلق آپ کے کیس سے ہے اسے ذہن نشیں کر لیں- اس کے علاوہ  چند اکثر  پوچھے جانے والے سوالوں ، جیسے – کس صورتحال میں آپ نے اپنا ملک چھوڑا ؟ ، وہ کون سی وجوہات ہیں جن کے  چلتے آپ کو ملک واپس جانے میں ڈر ہے؟  وغیرہ  کے  واضح  طور پر جواب دینے کے لئے پہلے سے مشک کرلیں-  اگر آپ انٹرویو  لینے والے افسر کو آپ کو ہونے والے خطرات کا یقین نہ دلا پاے  تو آپ کے پناہ  پا نے کی امید کا فی کم  ہوگی-

اگر آپ نے اپنے کیس کے ساتھ کوئی شہادتی دستاویز بھجوائی ہے تو اس کی کاپی انٹرویو کے دوران اپنے ساتھ ضرور رکھیں –  اس طرح آپ ترتیبی طور پر  آپ کے ساتھ ہونے والے واقیا ت   کے بارے میں بیان کر پا ینگے –

انٹرویو کے لئے کون میری مدد کر سکتا ہے؟  ( لسٹ)

اوفپرے کا فیصلہ مجھے کب اور کیسے ملیگا؟

  عام طور پر  اوفپرا  چھ (٦) مہینے کے اندر فیصلہ بھجواتا ہے – لیکن کبھی کبھی فیصلہ آنے میں  ٦ مہینے سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے – اس صورت  میں اوفپرا آپ کو خط کے ذریہ   فیصلہ بھجوانے میں  تاخیر کی اطلاع بھجواے  گا –
اوفپرے کا فیصلہ آپ کو خط کے ذریہ آپ کے پتے پر  بھجوایا  جاےگا –

ofpra  اب کو  میل email یا ٹیلی فون کے ذرے بھی اپنا فیصلہ بھجوا سکتا ہے –

ا وفپرا  فیصلہ کریگا کہ فرانس آپ  کی حفاظت کیسے  کرے :   اوفپرا اپنے فیصلے میں ٓا پ کو رفیوجی کی حیثیت   یا ماتحت حفاظت دے سکتا ہے۔
اگر اوفپرا    ا ٓپ کو رفیوجی کی حیثیت دیتا ہے تو  پرفیکچر کی طرف سے آپ کو 10سال کا اقامتی کارڈ دیا  جائیگا جو آپ اس کے بعد جدید کرواسکینگے\سکینگی (دیکھیں رفیوجی کی حیثیت سے متعلیق ورقه )۔
اگر اوفپرا آپ کو ماتحت حفاظت دیتا ہے تو آپ کو ایک سال کا اقامتی کارڈ دیا  جائےگا جو آپ سالانہ جدید کروا سکینگے\سکینگی۔
 اگر اوفپرا آپ کی درخواست رد کر دیتا ہے تو آپ  قومی عدالت برائے حقِ پناہ (سی این ڈی اے، CNDA) کے پاس اپیل کر سکتے\ سکتی ہیں

 

lrar_avis_de_passage

ڈاکیہ کے ذرے چھوڑا گیا پرچہ